سنن النسائي حدیث نمبر: 4984
Sunan an-Nasa'i 4984
کتاب #51: کتاب: چور کا ہاتھ کاٹنے سے متعلق احکام و مسائل
أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِيل بْنُ مَسْعُودٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا خَالِدٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ، عَنْ عَطِيَّةَ أَنَّهُ أَخْبَرَهُ، قَالَ:" كُنْتُ فِي سَبْيِ قُرَيْظَةَ , وَكَانَ يُنْظَرُ فَمَنْ خَرَجَ شِعْرَتُهُ قُتِلَ، وَمَنْ لَمْ تَخْرُجْ اسْتُحْيِيَ وَلَمْ يُقْتَلْ".
عطیہ قرظی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں بنو قریظہ کے قیدیوں میں تھا ، وہ لوگ دیکھتے جس کے زیر ناف کے بال اگ آئے ہوتے ، اسے قتل کر دیا جاتا ، اور جس کے بال نہ اگے ہوتے ، اسے چھوڑ دیا جاتا اور قتل نہ کیا جاتا ۔ [سنن نسائي/حدیث: 4984]
قال الشيخ الألباني:
صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی:
حسن
تخریج دارالدعوہ:
انظر حدیث رقم: 3460 (صحیح)