📖 سنن النسائي • فہرست کتب (Book Index) ↗

سنن النسائي - حدیث نمبر 482

Sunan an-Nasa'i Hadith 482 (سُنَنُ النَّسَائِيِّ (المجتبى))
کتاب #8 📁 کتاب: نماز کے احکام و مسائل (كتاب الصلاة) ← 🏷️ باب: مغرب کی نماز کا بیان۔
عربی:
اردو:
سنن النسائي حدیث نمبر: 482 Sunan an-Nasa'i 482
کتاب #8: کتاب: نماز کے احکام و مسائل
18: بَابُ : صَلاَةِ الْمَغْرِبِ
🏷️ باب: مغرب کی نماز کا بیان۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى، قال: حَدَّثَنَا خَالِدٌ، قال: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ، قال: رَأَيْتُ سَعِيدَ بْنَ جُبَيْرٍ بِجَمْعٍ" أَقَامَ فَصَلَّى الْمَغْرِبَ ثَلَاثَ رَكَعَاتٍ، ثُمَّ أَقَامَ فَصَلَّى يَعْنِي الْعِشَاءَ رَكْعَتَيْنِ". ثُمَّ ذَكَرَ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ صَنَعَ بِهِمْ مِثْلَ ذَلِكَ فِي ذَلِكَ الْمَكَانِ، وَذَكَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَنَعَ مِثْلَ ذَلِكَ فِي ذَلِكَ الْمَكَانِ.
سلمہ بن کہیل کہتے ہیں کہ میں نے سعید بن جبیر کو مزدلفہ میں دیکھا ، انہوں نے اقامت کہی ، اور مغرب کی نماز تین رکعت پڑھی ، پھر اقامت کہی ، اور عشاء کی نماز دو رکعت پڑھی ، پھر انہوں نے ذکر کیا کہ ابن عمر رضی اللہ عنہم نے ان کے ساتھ اسی جگہ میں ایسا ہی کیا ، اور ذکر کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ( بھی ) اس جگہ میں ایسا ہی کیا تھا ۔ [سنن نسائي/حدیث: 482]
💡 وضاحت:
۱؎: مزدلفہ کو جمع اس لیے کہتے ہیں کہ آدم و حوّا جب جنت سے زمین پر اتارے گئے تو اسی مقام پر دونوں جمع ہوئے، یا مغرب اور عشاء دونوں نمازیں یہاں جمع کی جاتی ہیں اس لیے اسے جمع کہا گیا۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی: صحيح مسلم
تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الحج 47 (1288)، سنن ابی داود/الحج 65 (1930، 1931)، سنن الترمذی/الحج 56 (888)، (تحفة الأشراف: 7052)، مسند احمد 1/280، 2/3، 33، 59، 62، 79، 81، سنن الدارمی/الصلاة 183 (1559، 1560)، ویأتي عند المؤلف بأرقام: 484، 485، 607، 658، 3033 (صحیح)
سنن النسائي • حدیث #482
480 481 482 483 484

📖 اسی کتاب کی دیگر احادیث (Related Hadiths)

#449 أَخْبَرَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قال: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، قال: حَدَّثَنَا هِش...
´انس بن مالک ، مالک بن صعصعہ رضی اللہ عنہما سے روایت کرتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” میں کعبہ کے ...
#450 أَخْبَرَنَا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى ، قال: حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، قال: أَخْبَرَنِي يُونُسُ...
´انس بن مالک اور ابن حزم رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اللہ عزوجل نے میری امت پ...
#451 أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ هِشَامٍ ، قال: حَدَّثَنَا مَخْلَدٌ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ...
´یزید بن ابی مالک کہتے ہیں کہ` انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے ہم سے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” ...
#452 أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، قال: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ ، قال: حَدَّثَنَا مَالِكُ...
´عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` ( معراج کی شب ) جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو لے جایا گیا تو جبرائیل عل...
#453 أَخْبَرَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ ، عَنْ ابْنِ وَهْبٍ ، قال: أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ...
´انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` پنج وقتہ نمازیں مکہ میں فرض کی گئیں ، دو فرشتے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ