📖 سنن النسائي • فہرست کتب (Book Index) ↗

سنن النسائي

Sunan an-Nasa'i (سُنَنُ النَّسَائِيِّ (المجتبى))
📁 کتاب: قسامہ، قصاص اور دیت کے احکام و مسائل (كتاب القسامة والقود والديات) 🏷️ باب: باب: عورت کے پیٹ کے بچے کی دیت کا بیان۔
عربی:
اردو:
سنن النسائي حدیث نمبر: 4818 Sunan an-Nasa'i 4818
کتاب #50: کتاب: قسامہ، قصاص اور دیت کے احکام و مسائل
39: بَابُ : دِيَةِ جَنِينِ الْمَرْأَةِ
باب: عورت کے پیٹ کے بچے کی دیت کا بیان۔
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو نَعِيمٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ صُهَيْبٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بُرَيْدَةَ: أَنَّ امْرَأَةً خَذَفَتِ امْرَأَةً , فَأَسْقَطَتِ الْمَخْذُوفَةُ، فَرُفِعَ ذَلِكَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، " فَجَعَلَ عَقْلَ وَلَدِهَا خَمْسَ مِائَةٍ مِنَ الْغُرِّ، وَنَهَى يَوْمَئِذٍ عَنِ الْخَذْفِ". قَالَ أَبُو عَبْد الرَّحْمَنِ: هَذَا وَهْمٌ , وَيَنْبَغِي أَنْ يَكُونَ أَرَادَ مِائَةً مِنَ الْغُرِّ، وَقَدْ رُوِيَ النَّهْيُ عَنِ الْخَذْفِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُرَيْدَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُغَفَّلٍ.
عبداللہ بن بریدہ سے روایت ہے کہ ایک عورت نے ایک عورت کو پتھر پھینک کر مارا ، پتھر لگی عورت کا حمل گر گیا ، چنانچہ مقدمہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تک پہنچا ، تو آپ نے اس بچے کی دیت پانچ سو بکریاں ۱؎ مقرر کیں ، اور اس دن سے آپ نے پتھر پھینکنے سے منع فرمایا ۔ ابوعبدالرحمٰن ( نسائی ) کہتے ہیں : یہ وہم ہے ، صحیح سو بکریاں ہیں ، ( پانچ سو نہیں ) اور پتھر پھینکنے کی ممانعت سے متعلق حدیث عبداللہ بن بریدہ ہی کے واسطہ سے : عبداللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ سے مروی ہے ( جو آگے آ رہی ہے ) ۔ [سنن نسائي/حدیث: 4818]
💡 وضاحت:
۱؎: اگلی روایات (رقم ۴۸۲۰ و ۴۸۲۱) میں ایک غرہ یعنی ایک غلام یا باندی کا ذکر ہے، ہو سکتا ہے اس وقت ایک غلام یا باندی کی قیمت سو بکریوں کے مساوی ہوتی ہو۔
قال الشيخ الألباني: ضعيف الإسناد
قال الشيخ زبیر علی زئی: صحيح
تخریج دارالدعوہ: انظر ما قبلہ (ضعیف الإسناد) (یہ مرسل ہے، لیکن سابقہ روایت سے یہ حدیث صحیح ہے)
سنن النسائي • حدیث #4818
4816 4817 4818 4819 4820

📖 اسی باب کی مزید احادیث (Related Hadiths)

#4817 أَخْبَرَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ , وَإِبْرَاهِيمُ بْنُ يُونُسَ بْنِ مُحَمَّدٍ , قَالَا: حَدَّ...
بریدہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک عورت نے ایک عورت کو پتھر پھینک کر مارا جس سے اس کا حمل ساقط ہو...
#4819 أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ سُلَيْمَانَ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَزِيدُ، قَالَ: أَنْبَأَنَا كَهْمَسٌ، عَنْ ...
عبداللہ بن بریدہ سے روایت ہے کہ عبداللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ نے ایک شخص کو پتھر پھینکتے دیکھا تو کہا...
#4820 أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ عَمْرٍو، عَنْ طَاوُسٍ، أَنَّ عُمَرَ اسْتَشَ...
طاؤس سے روایت ہے کہ عمر رضی اللہ عنہ نے لوگوں سے جنین ( پیٹ میں موجود بچہ کی دیت ) کے سلسلے میں مشو...
#4821 أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ، قَالَ: حَدَّثَنَا اللَّيْثُ، عَنْ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ ابْنِ الْمُسَيَّبِ، عَ...
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بنی لحیان کی عورت کے جنین ( پیٹ می...
#4822 أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ السَّرْحِ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ، قَال...
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ قبیلہ ہذیل کی دو عورتیں جھگڑ پڑیں ، ان میں سے ایک نے دوسری کو پتھر...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ