سنن النسائي حدیث نمبر: 4786
Sunan an-Nasa'i 4786
کتاب #50: کتاب: قسامہ، قصاص اور دیت کے احکام و مسائل
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيل بْنِ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حَفْصٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وَرْقَاءُ، عَنْ عَمْرٍو، عَنْ مُجَاهِدٍ، قَالَ: كُتِبَ عَلَيْكُمُ الْقِصَاصُ فِي الْقَتْلَى الْحُرُّ بِالْحُرِّ سورة البقرة آية 178 قَالَ:" كَانَ بَنُو إِسْرَائِيلَ عَلَيْهِمُ الْقِصَاصُ , وَلَيْسَ عَلَيْهِمُ الدِّيَةُ، فَأَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ عَلَيْهِمُ الدِّيَةَ فَجَعَلَهَا عَلَى هَذِهِ الْأُمَّةِ تَخْفِيفًا عَلَى مَا كَانَ عَلَى بَنِي إِسْرَائِيلَ".
مجاہد اس آیت کریمہ كتب عليكم القصاص في القتلى الحر بالحر ” تم پر قصاص فرض کیا گیا ان لوگوں کا جو مارے جائیں ، آزاد کے بدلے آزاد “ کے سلسلہ میں کہتے ہیں : بنی اسرائیل پر صرف قصاص فرض تھا ، ان پر دیت نہیں تھی ، پھر اللہ تعالیٰ نے دیت کا حکم نازل فرمایا ، تو اللہ تعالیٰ نے بنی اسرائیل کے بالمقابل اس امت محمدیہ پر تخفیف کی ۔ [سنن نسائي/حدیث: 4786]
قال الشيخ الألباني:
صحيح لغيره
قال الشيخ زبیر علی زئی:
حسن
تخریج دارالدعوہ:
انظر ما قبلہ (صحیح) (سابقہ روایت سے تقویت پاکر یہ صحیح ہے)