📖 سنن النسائي • فہرست کتب (Book Index) ↗

سنن النسائي - حدیث نمبر 4657

Sunan an-Nasa'i Hadith 4657 (سُنَنُ النَّسَائِيِّ (المجتبى))
کتاب #49 📁 کتاب: خرید و فروخت کے احکام و مسائل (كتاب البيوع) ← 🏷️ باب: مدبر غلام کو بیچنے کا بیان۔
عربی:
اردو:
سنن النسائي حدیث نمبر: 4657 Sunan an-Nasa'i 4657
کتاب #49: کتاب: خرید و فروخت کے احکام و مسائل
84: بَابُ : بَيْعِ الْمُدَبَّرِ
🏷️ باب: مدبر غلام کو بیچنے کا بیان۔
أَخْبَرَنَا زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ , قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيل , قَالَ: حَدَّثَنَا أَيُّوبُ , عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ , عَنْ جَابِرٍ:" أَنَّ رَجُلًا مِنْ الْأَنْصَارِ , يُقَالُ لَهُ: أَبُو مَذْكُورٍ , أَعْتَقَ غُلَامًا لَهُ عَنْ دُبُرٍ يُقَالُ لَهُ: يَعْقُوبُ , لَمْ يَكُنْ لَهُ مَالٌ غَيْرُهُ , فَدَعَا بِهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ:" مَنْ يَشْتَرِيهِ؟" , فَاشْتَرَاهُ نُعَيْمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بِثَمَانِ مِائَةِ دِرْهَمٍ فَدَفَعَهَا إِلَيْهِ , وَقَالَ:" إِذَا كَانَ أَحَدُكُمْ فَقِيرًا فَلْيَبْدَأْ بِنَفْسِهِ , فَإِنْ كَانَ فَضْلًا فَعَلَى عِيَالِهِ , فَإِنْ كَانَ فَضْلًا فَعَلَى قَرَابَتِهِ , أَوْ عَلَى ذِي رَحِمِهِ , فَإِنْ كَانَ فَضْلًا فَهَهُنَا , وَهَهُنَا".
جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ابومذکور نامی انصاری نے ایک یعقوب نامی غلام کو مدبر کے طور پر آزاد کیا ، اس کے پاس اس کے علاوہ کوئی اور مال نہ تھا ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے بلا کر فرمایا : ” اسے کون خریدے گا ؟ “ اسے نعیم ابن عبداللہ رضی اللہ عنہ نے آٹھ سو درہم میں خریدا ، آپ نے اس ( انصاری ) کو وہ ( درہم ) دے کر فرمایا : ” تم میں جب کوئی محتاج ہو تو پہلے اپنی ذات سے شروع کرے ، پھر اگر بچے تو اپنے گھر والوں پر ، پھر اگر بچے تو اپنے رشتے داروں پر ، اور اگر پھر بھی بچ رہے تو ادھر ادھر “ ( یعنی دوسرے فقراء پر خرچ کرے ) ۔ [سنن نسائي/حدیث: 4657]
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی: صحيح مسلم
تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الزکاة 13 (997)، سنن ابی داود/العتق 9 (3957)، (تحفة الأشراف: 2667)، مسند احمد (3/301، 369) (صحیح)
سنن النسائي • حدیث #4657
4655 4656 4657 4658 4659

📖 اسی باب کی مزید احادیث (Related Hadiths)

#4656 أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ , قَالَ: حَدَّثَنَا اللَّيْثُ , عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ , عَنْ جَابِرٍ , قَالَ...
´جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` بنی عذرہ کے ایک شخص نے اپنا ایک غلام بطور مدبر آزاد ( یعنی مرنے کے بعد آزاد ہونے کی شرط ...
#4658 أَخْبَرَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ , قَالَ: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ , قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ , وَا...
´جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مدبر ( غلام ) کو بیچ دیا ۔ [سنن نسائي/حدیث: 4658]
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ