سنن النسائي حدیث نمبر: 4621
Sunan an-Nasa'i 4621
کتاب #49: کتاب: خرید و فروخت کے احکام و مسائل
64: بَابُ : اسْتِسْلاَفِ الْحَيَوَانِ وَاسْتِقْرَاضِه
باب: جانور میں بیع سلم یا ادھار معاملہ کرنے کا بیان۔
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ , قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ , قَالَ: حَدَّثَنَا مَالِكٌ , عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ , عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ , عَنْ أَبِي رَافِعٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اسْتَسْلَفَ مِنْ رَجُلٍ بَكْرًا , فَأَتَاهُ يَتَقَاضَاهُ بَكْرَهُ , فَقَالَ لِرَجُلٍ: " انْطَلِقْ فَابْتَعْ لَهُ بَكْرًا" , فَأَتَاهُ , فَقَالَ: مَا أَصَبْتُ إِلَّا بَكْرًا رَبَاعِيًا خِيَارًا , فَقَالَ: " أَعْطِهِ , فَإِنَّ خَيْرَ الْمُسْلِمِينَ أَحْسَنُهُمْ قَضَاءً".
ابورافع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص سے اونٹ کے بچے میں بیع سلم کی ، وہ شخص اپنے نوجوان اونٹ کا تقاضا کرتا ہوا آیا تو آپ نے ایک شخص سے کہا : ” جاؤ ، اس کے لیے نوجوان اونٹ خرید دو “ ، اس نے آپ کے پاس آ کر کہا : مجھے تو سوائے بہترین ، «رباعی» ( جو ساتویں برس میں لگ چکا ہو ) نوجوان اونٹ کے کوئی نہیں ملا ، آپ نے فرمایا : ” اسے وہی دے دو ، اس لیے کہ بہترین مسلمان وہ ہے جو قرض ادا کرنے میں بہتر ہو “ ۔ [سنن نسائي/حدیث: 4621]
قال الشيخ الألباني:
صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی:
صحيح مسلم
تخریج دارالدعوہ:
صحیح مسلم/البیوع 43 (المساقاة22) (1600)، سنن ابی داود/البیوع 11 (3346)، سنن الترمذی/البیوع 75 (1318)، سنن ابن ماجہ/التجارات 62 (2285)، موطا امام مالک/البیوع 43 (89)، (تحفة الأشراف: 12025)، مسند احمد (6/390)، سنن الدارمی/البیوع 31 (2607) (صحیح)