سنن النسائي حدیث نمبر: 4578
Sunan an-Nasa'i 4578
کتاب #49: کتاب: خرید و فروخت کے احکام و مسائل
48: بَابُ : بَيْعِ الْقِلاَدَةِ فِيهَا الْخَرَزُ وَالذَّهَبُ بِالذَّهَبِ
باب: سونا اور نگینے جڑے ہار کو سونے کے بدلے بیچنے کا بیان۔
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ مَنْصُورٍ , قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَحْبُوبٍ , قَالَ: حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ , قَالَ: أَنْبَأَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ , عَنْ خَالِدِ بْنِ أَبِي عِمْرَانَ , عَنْ حَنَشٍ الصَّنْعَانِيِّ , عَنْ فَضَالَةَ بْنِ عُبَيْدٍ , قَالَ: أَصَبْتُ يَوْمَ خَيْبَرَ قِلَادَةً فِيهَا ذَهَبٌ وَخَرَزٌ فَأَرَدْتُ أَنْ أَبِيعَهَا , فَذُكِرَ ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , فَقَالَ: " افْصِلْ بَعْضَهَا مِنْ بَعْضٍ , ثُمَّ بِعْهَا".
فضالہ بن عبید رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ مجھے خیبر کے دن ایک ہار ملا جس میں سونا اور نگینے تھے ، میں نے اسے بیچنا چاہا ، اس کا تذکرہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا گیا تو آپ نے فرمایا : ” ایک کو دوسرے سے الگ کر دو پھر بیچو “ ۔ [سنن نسائي/حدیث: 4578]
قال الشيخ الألباني:
صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی:
حسن
تخریج دارالدعوہ:
انظر ما قبلہ (صحیح)