سنن النسائي حدیث نمبر: 4572
Sunan an-Nasa'i 4572
کتاب #49: کتاب: خرید و فروخت کے احکام و مسائل
46: بَابُ : بَيْعِ الدِّرْهَمِ بِالدِّرْهَمِ
باب: درہم کو درہم سے بیچنے کا بیان۔
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ , عَنْ مَالِكٍ , عَنْ حُمَيْدِ بْنِ قَيْسٍ الْمَكِّيِّ , عَنْ مُجَاهِدٍ , قَالَ: قَالَ ابْنُ عُمَرُ: " الدِّينَارُ بِالدِّينَارِ , وَالدِّرْهَمُ بِالدِّرْهَمِ , لَا فَضْلَ بَيْنَهُمَا , هَذَا عَهْدُ نَبِيِّنَا صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَيْنَا".
عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ دینار کے بدلے دینار ، درہم کے بدلے درہم کی بیع میں کمی زیادتی جائز نہیں ، یہ ہم سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا عہد ہے ۔ [سنن نسائي/حدیث: 4572]
💡 وضاحت:
۱؎: یعنی آپ نے اس کا ہمیں حکم دیا ہے۔
قال الشيخ الألباني:
صحيح لغيره
قال الشيخ زبیر علی زئی:
إسناده صحيح
تخریج دارالدعوہ:
تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: 7398) (صحیح) (مجاہد کا عمر رضی الله عنہ سے سماع نہیں ہے اس لیے سند میں انقطاع ہے، مگر پچھلی روایت سے تقویت پاکر یہ حدیث صحیح ہے)