سنن النسائي حدیث نمبر: 4498
Sunan an-Nasa'i 4498
کتاب #49: کتاب: خرید و فروخت کے احکام و مسائل
17: بَابُ : بَيْعِ الْحَاضِرِ لِلْبَادِي
باب: شہری دیہاتی کا مال بیچے یہ کیسا ہے؟
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى , قَالَ: حَدَّثَنِي سَالِمُ بْنُ نُوحٍ , قَالَ: أَنْبَأَنَا يُونُسُ , عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ , عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ , قَالَ: " نُهِينَا أَنْ يَبِيعَ حَاضِرٌ لِبَادٍ , وَإِنْ كَانَ أَخَاهُ أَوْ أَبَاهُ".
انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہمیں اس بات سے روکا گیا کہ کوئی شہری کسی دیہاتی کا سامان بیچے ، گرچہ وہ اس کا بھائی یا باپ ہی کیوں نہ ہو ۔ [سنن نسائي/حدیث: 4498]
قال الشيخ الألباني:
صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی:
متفق عليه
تخریج دارالدعوہ:
صحیح البخاری/البیوع 70 (2161)، صحیح مسلم/البیوع 6 (1523)، سنن ابی داود/البیوع 47 (3440م)، (تحفة الأشراف: 525، 1454) (صحیح)