سنن النسائي حدیث نمبر: 4475
Sunan an-Nasa'i 4475
کتاب #49: کتاب: خرید و فروخت کے احکام و مسائل
أَخْبَرَنَا زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ , قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ , قَالَ: أَنْبَأَنَا أَيُّوبُ , عَنْ نَافِعٍ , عَنْ ابْنِ عُمَرَ , قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْبَيِّعَانِ بِالْخِيَارِ حَتَّى يَفْتَرِقَا , أَوْ يَكُونَ بَيْعَ خِيَارٍ" , وَرُبَّمَا قَالَ نَافِعٌ: أَوْ يَقُولَ:" أَحَدُهُمَا لِلْآخَرِ اخْتَرْ".
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” بیع کرنے والے دونوں کو اختیار رہتا ہے جب تک الگ تھلگ نہ ہوں ، یا پھر وہ اختیاری خرید و فروخت ہو “ ۔ نافع کی بعض روایتوں میں یوں ہے أو يقول أحدهما للآخر اختر ” یا ان میں سے ایک دوسرے سے یہ کہے : بیع میں اختیار کی شرط کرو “ ۔ [سنن نسائي/حدیث: 4475]
قال الشيخ الألباني:
صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی:
حسن
تخریج دارالدعوہ:
انظر ما قبلہ (صحیح)