📖 سنن النسائي • فہرست کتب (Book Index) ↗

سنن النسائي - حدیث نمبر 4436

Sunan an-Nasa'i Hadith 4436 (سُنَنُ النَّسَائِيِّ (المجتبى))
کتاب #48 📁 کتاب: قربانی کے احکام و مسائل (كتاب الضحايا) ← 🏷️ باب: قربانی کے گوشت کی ذخیرہ اندوزی کا بیان۔
عربی:
اردو:
سنن النسائي حدیث نمبر: 4436 Sunan an-Nasa'i 4436
کتاب #48: کتاب: قربانی کے احکام و مسائل
37: بَابُ : الاِدِّخَارِ مِنَ الأَضَاحِي
🏷️ باب: قربانی کے گوشت کی ذخیرہ اندوزی کا بیان۔
أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنْ مَالِكٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي بَكْرٍ، عَنْ عَمْرَةَ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: دَفَّتْ دَافَّةٌ مِنْ أَهْلِ الْبَادِيَةِ حَضْرَةَ الْأَضْحَى، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" كُلُوا، وَادَّخِرُوا ثَلَاثًا"، فَلَمَّا كَانَ بَعْدَ ذَلِكَ، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ النَّاسَ كَانُوا يَنْتَفِعُونَ مِنْ أَضَاحِيِّهِمْ، يَجْمُلُونَ مِنْهَا الْوَدَكَ، وَيَتَّخِذُونَ مِنْهَا الْأَسْقِيَةَ، قَالَ:" وَمَا ذَاكَ"؟، قَالَ: الَّذِي نَهَيْتَ مِنْ إِمْسَاكِ لُحُومِ الْأَضَاحِيِّ، قَالَ:" إِنَّمَا نَهَيْتُ لِلدَّافَّةِ الَّتِي دَفَّتْ كُلُوا، وَادَّخِرُوا، وَتَصَدَّقُوا".
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ اعرابیوں ( دیہاتیوں ) کی ایک جماعت عید الاضحی کے دن مدینے آئی ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” کھاؤ اور تین دن تک ذخیرہ کر کے رکھو “ ، اس کے بعد لوگوں نے کہا : اللہ کے رسول ! لوگ اپنی قربانی سے فائدہ اٹھاتے تھے ، ان کی چربی اٹھا کر رکھ لیتے اور ان کی کھالوں سے مشکیں بناتے تھے ۔ آپ نے فرمایا : ” تو اب کیا ہوا ؟ “ وہ بولا : جو آپ نے قربانی کے گوشت جمع کر کے رکھنے سے روک دیا ، آپ نے فرمایا : ” میں نے تو صرف اس جماعت کی وجہ سے روکا تھا جو مدینے آئی تھی ، کھاؤ ، ذخیرہ کرو اور صدقہ کرو “ ۔ [سنن نسائي/حدیث: 4436]
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی: صحيح مسلم
تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الأضاحی 5 (1971)، سنن ابی داود/الضحایا 10 (2812)، (تحفة الأشراف: 17901)، موطا امام مالک/الضحایا 4 (7)، مسند احمد (6/51)، سنن الدارمی/الأضاحی6 (2002) (صحیح)
سنن النسائي • حدیث #4436
4434 4435 4436 4437 4438

📖 اسی باب کی مزید احادیث (Related Hadiths)

#4437 أَخْبَرَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ عَبْدِ الر...
´عابس کہتے ہیں کہ` میں نے عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس جا کر عرض کیا : کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تین دن بعد قربانی ...
#4438 أَخْبَرَنَا يُوسُفُ بْنُ عِيسَى ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَى ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَزِيد...
´عابس کہتے ہیں کہ` میں نے ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے قربانی کے گوشت کے متعلق سوال کیا تو انہوں نے کہا : ہم رسول ...
#4439 أَخْبَرَنَا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ ، قَالَ: أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، عَنِ ابْن...
´ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین دن سے زیادہ قربانی کا گوشت اٹھا کر رکھنے سے...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ