📖 سنن النسائي • فہرست کتب (Book Index) ↗

سنن النسائي - حدیث نمبر 4317

Sunan an-Nasa'i Hadith 4317 (سُنَنُ النَّسَائِيِّ (المجتبى))
کتاب #47 📁 کتاب: شکار اور ذبیحہ کے احکام و مسائل (كتاب الصيد والذبائح) ← 🏷️ باب: خرگوش کا بیان۔
عربی:
اردو:
سنن النسائي حدیث نمبر: 4317 Sunan an-Nasa'i 4317
کتاب #47: کتاب: شکار اور ذبیحہ کے احکام و مسائل
25: بَابُ : الأَرْنَبِ
🏷️ باب: خرگوش کا بیان۔
أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِيل بْنُ مَسْعُودٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا خَالِدٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ هِشَامٍ وَهُوَ ابْنُ زَيْدٍ، قَالَ: سَمِعْتُ أَنَسًا، يَقُولُ:" أَنْفَجْنَا أَرْنَبًا بِمَرِّ الظَّهْرَانِ فَأَخَذْتُهَا، فَجِئْتُ بِهَا إِلَى أَبِي طَلْحَةَ فَذَبَحَهَا، فَبَعَثَنِي بِفَخِذَيْهَا وَوَرِكَيْهَا إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَبِلَهُ".
انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ مرالظہران میں میں نے ایک خرگوش کو چھیڑا اور اسے پکڑ لیا ، میں اسے لے کر ابوطلحہ رضی اللہ عنہ کے پاس آیا ، انہوں نے اسے ذبح کیا ، پھر مجھے اس کی دونوں رانیں اور پٹھے دے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بھیجا ، تو آپ نے اسے قبول فرمایا ۔ [سنن نسائي/حدیث: 4317]
💡 وضاحت:
۱؎: ”مرالظہران“ مکے سے کچھ دور ایک مقام کا نام ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی: متفق عليه
تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الہبة 5 (2572)، الصید 10 (5489)، 32 (5535)، صحیح مسلم/الصید 9 (1953)، سنن ابی داود/الأطعمة 27 (3791)، سنن الترمذی/الأطعمة 2 (1789)، سنن ابن ماجہ/الصید 17 (3243)، (تحفة الأشراف: 1629)، مسند احمد (3/118، 171، 191)، سنن الدارمی/الصید 7 92056) (صحیح)
سنن النسائي • حدیث #4317
4315 4316 4317 4318 4319

📖 اسی باب کی مزید احادیث (Related Hadiths)

#4315 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَعْمَرٍ الْبَحْرَانِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَبَّانُ وَهُوَ ابْنُ هِلَال...
´ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` ایک اعرابی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک خرگوش لایا ، اس نے اسے بھون رکھا ت...
#4316 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ حَكِيمِ بْنِ جُبَيْرٍ ، وَ...
´عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` قاحہ ( مکہ اور مدینہ کے درمیان ایک مقام ) کے دن ہمارے ساتھ کون تھا ؟ ابوذر رضی اللہ عنہ ب...
#4318 أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ عَاصِمٍ ، وَدَاوُدَ , عَنِ الشَّعْبِيِّ ، ع...
´ابن صفوان رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` مجھے دو خرگوش ملے ، انہیں ذبح کرنے کے لیے کوئی چیز نہ ملی تو میں نے انہیں سفید پتھر...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ