📖 سنن النسائي • فہرست کتب (Book Index) ↗

سنن النسائي - حدیث نمبر 4315

Sunan an-Nasa'i Hadith 4315 (سُنَنُ النَّسَائِيِّ (المجتبى))
کتاب #47 📁 کتاب: شکار اور ذبیحہ کے احکام و مسائل (كتاب الصيد والذبائح) ← 🏷️ باب: خرگوش کا بیان۔
عربی:
اردو:
سنن النسائي حدیث نمبر: 4315 Sunan an-Nasa'i 4315
کتاب #47: کتاب: شکار اور ذبیحہ کے احکام و مسائل
25: بَابُ : الأَرْنَبِ
🏷️ باب: خرگوش کا بیان۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَعْمَرٍ الْبَحْرَانِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَبَّانُ وَهُوَ ابْنُ هِلَالٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ، عَنْ مُوسَى بْنِ طَلْحَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: جَاءَ أَعْرَابِيٌّ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِأَرْنَبٍ قَدْ شَوَاهَا، فَوَضَعَهَا بَيْنَ يَدَيْهِ، فَأَمْسَكَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمْ يَأْكُلْ، وَأَمَرَ الْقَوْمَ أَنْ يَأْكُلُوا، وَأَمْسَكَ الْأَعْرَابِيُّ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا يَمْنَعُكَ أَنْ تَأْكُلَ"، قَالَ: إِنِّي أَصُومُ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ مِنْ كُلِّ شَهْرٍ، قَالَ:" إِنْ كُنْتَ صَائِمًا فَصُمْ الْغُرَّ".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ایک اعرابی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک خرگوش لایا ، اس نے اسے بھون رکھا تھا ، اسے آپ کے سامنے رکھ دیا ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رکے رہے اور خود نہیں کھایا اور لوگوں کو کھانے کا حکم دیا ۔ اعرابی بھی رک گیا ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا : ” تمہیں کھانے سے کیا چیز مانع ہے ؟ “ وہ بولا : میں ہر ماہ تین دن کے روزے رکھتا ہوں ۔ آپ نے فرمایا : ” اگر تمہیں روزے رکھنے ہیں تو چاندنی راتوں ( تیرہویں ، چودہویں اور پندرہویں تاریخوں ) میں رکھا کرو “ ۔ [سنن نسائي/حدیث: 4315]
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبیر علی زئی: ضعيف، إسناده ضعيف، تقدم (2423) انوار الصحيفه، صفحه نمبر 353
تخریج دارالدعوہ: انظر حدیث رقم: 2423 (ضعیف) (اس کے راوی ”عبدالملک“ مدلس اور مختلط ہیں، موسی بن طلحہ سے صحیح سند ”عن أبی ذر‘‘ ہے، جیسا کہ اگلی حدیث میں ہے)
سنن النسائي • حدیث #4315
4313 4314 4315 4316 4317

📖 اسی باب کی مزید احادیث (Related Hadiths)

#4316 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ حَكِيمِ بْنِ جُبَيْرٍ ، وَ...
´عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` قاحہ ( مکہ اور مدینہ کے درمیان ایک مقام ) کے دن ہمارے ساتھ کون تھا ؟ ابوذر رضی اللہ عنہ ب...
#4317 أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِيل بْنُ مَسْعُودٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا خَالِدٌ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ هِشَامٍ وَ...
´انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` مرالظہران میں میں نے ایک خرگوش کو چھیڑا اور اسے پکڑ لیا ، میں اسے لے کر ابوطلحہ رضی اللہ ...
#4318 أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ عَاصِمٍ ، وَدَاوُدَ , عَنِ الشَّعْبِيِّ ، ع...
´ابن صفوان رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` مجھے دو خرگوش ملے ، انہیں ذبح کرنے کے لیے کوئی چیز نہ ملی تو میں نے انہیں سفید پتھر...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ