سنن النسائي حدیث نمبر: 4200
Sunan an-Nasa'i 4200
کتاب #44: کتاب: بیعت کے احکام و مسائل
29: بَابُ : التَّشْدِيدِ فِي عِصْيَانِ الإِمَامِ
باب: امام اور حاکم کی نافرمانی کی شناعت کا بیان۔
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ بْنِ سَعِيدٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ، قَالَ: حَدَّثَنَا بَحِيرٌ، عَنْ خَالِدِ بْنِ مَعْدَانَ، عَنْ أَبِي بَحْرِيَّةَ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " الْغَزْوُ غَزْوَانِ: فَأَمَّا مَنِ ابْتَغَى وَجْهَ اللَّهِ، وَأَطَاعَ الْإِمَامَ، وَأَنْفَقَ الْكَرِيمَةَ، وَاجْتَنَبَ الْفَسَادَ، فَإِنَّ نَوْمَهُ وَنُبْهَتَهُ أَجْرٌ كُلُّهُ، وَأَمَّا مَنْ غَزَا رِيَاءً وَسُمْعَةً، وَعَصَى الْإِمَامَ، وَأَفْسَدَ فِي الْأَرْضِ، فَإِنَّهُ لَا يَرْجِعُ بِالْكَفَافِ".
معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا : ” جہاد دو طرح کے ہیں : ایک تو یہ کہ کوئی خالص اللہ کی رضا کے لیے لڑے ، امام کی اطاعت کرے ، اپنے سب سے پسندیدہ مال کو خرچ کرے اور فساد سے دور رہے تو اس کا سونا جاگنا سب عبادت ہے ، دوسرے یہ کہ کوئی شخص دکھاوے اور شہرت کے لیے جہاد کرے ، امام کی نافرمانی کرے ، اور زمین میں فساد برپا کرے ، تو وہ برابر سراسر بھی نہ لوٹے گا “ ( بلکہ عذاب کا مستحق ہو گا ) ۔ [سنن نسائي/حدیث: 4200]
قال الشيخ الألباني:
حسن
قال الشيخ زبیر علی زئی:
حسن
تخریج دارالدعوہ:
انظر حدیث رقم: 3190 (صحیح)