📖 سنن النسائي • فہرست کتب (Book Index) ↗

سنن النسائي - حدیث نمبر 409

Sunan an-Nasa'i Hadith 409 (سُنَنُ النَّسَائِيِّ (المجتبى))
کتاب #7 📁 کتاب: غسل اور تیمم کے احکام و مسائل (كتاب الغسل والتيمم) ← 🏷️ باب: غسل کے وقت پردہ کرنے کا بیان۔
عربی:
اردو:
سنن النسائي حدیث نمبر: 409 Sunan an-Nasa'i 409
کتاب #7: کتاب: غسل اور تیمم کے احکام و مسائل
7: بَابُ : الاِسْتِتَارِ عِنْدَ الاِغْتِسَالِ
🏷️ باب: غسل کے وقت پردہ کرنے کا بیان۔
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَفْصِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، قال: حَدَّثَنِي أَبِي، قال: حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ، عَنْ صَفْوَانَ بْنِ سُلَيْمٍ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قال: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" بَيْنَمَا أَيُّوبُ عَلَيْهِ السَّلَام يَغْتَسِلُ عُرْيَانًا خَرَّ عَلَيْهِ جَرَادٌ مِنْ ذَهَبٍ فَجَعَلَ يَحْثِي فِي ثَوْبِهِ، قَالَ: فَنَادَاهُ رَبُّهُ عَزَّ وَجَلَّ: يَا أَيُّوبُ، أَلَمْ أَكُنْ أَغْنَيْتُكَ، قَالَ: بَلَى يَا رَبِّ، وَلَكِنْ لَا غِنَى بِي عَنْ بَرَكَاتِكَ".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” ایوب علیہ السلام ننگے غسل کر رہے تھے ۱؎ کہ اسی دوران ان کے اوپر سونے کی ٹڈی گری ، تو وہ اسے اپنے کپڑے میں سمیٹنے لگے ، تو اللہ عزوجل نے انہیں آواز دی : ایوب ! کیا میں نے تمہیں بے نیاز نہیں کیا ہے ؟ انہوں نے کہا : ہاں ، کیوں نہیں میرے رب ! لیکن تیری برکتوں سے میں بے نیاز نہیں ہو سکتا “ ۔ [سنن نسائي/حدیث: 409]
💡 وضاحت:
۱؎: یہ غسل انہوں نے ایسی جگہ پر کیا ہو گا جہاں وہ لوگوں کی نگاہوں سے مامون و محفوظ رہے ہوں۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی: إسناده صحيح
تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الغسل 20(279) تعلیقاً، والأنبیاء 20(3391)، والتوحید 35 (7493)، (تحفة الأشراف 14224)، مسند احمد 2/314 (صحیح)
سنن النسائي • حدیث #409
407 408 409 410 411

📖 اسی باب کی مزید احادیث (Related Hadiths)

#406 أَخْبَرَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ يَعْقُوبَ ، قال: حَدَّثَنَا النُّفَيْلِيُّ ، قال: حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ...
´یعلیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی کو کھلی جگہ غسل کرتے دیکھا تو منبر پر چڑھے ...
#407 أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ إِسْحَاقَ ، قال: حَدَّثَنَا الْأَسْوَدُ بْنُ عَامِرٍ ، قال: حَدَّثَنَا...
´یعلیٰ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” بیشک اللہ عزوجل «ستر» ” پردہ پوشی کرنے والا ...
#408 أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ ، قال: حَدَّثَنَا عَبِيدَةُ ، عَنْ الْأَعْمَشِ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنْ كُرَيْبٍ...
´ام المؤمنین میمونہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے پانی رکھا ، پھر میں نے آپ کے ل...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ