📖 سنن النسائي • فہرست کتب (Book Index) ↗

سنن النسائي - حدیث نمبر 391

Sunan an-Nasa'i Hadith 391 (سُنَنُ النَّسَائِيِّ (المجتبى))
کتاب #6 📁 کتاب: حیض اور استحاضہ کے احکام و مسائل (كتاب الحيض والاستحاضة) ← 🏷️ باب: طواف افاضہ کے بعد عورت کے حائضہ ہونے کا بیان۔
عربی:
اردو:
سنن النسائي حدیث نمبر: 391 Sunan an-Nasa'i 391
کتاب #6: کتاب: حیض اور استحاضہ کے احکام و مسائل
23: بَابُ : الْمَرْأَةِ تَحِيضُ بَعْدَ الإِفَاضَةِ
🏷️ باب: طواف افاضہ کے بعد عورت کے حائضہ ہونے کا بیان۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ، قال: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْقَاسِمِ، قال: أَخْبَرَنِي مَالِكٌ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَمْرَةَ، عَنْ عَائِشَةَ، أَنَّهَا، قالت لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ صَفِيَّةَ بِنْتَ حُيَيٍّ قَدْ حَاضَتْ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَعَلَّهَا تَحْبِسُنَا، أَلَمْ تَكُنْ طَافَتْ مَعَكُنَّ بِالْبَيْتِ؟" قَالَتْ: بَلَى، قَالَ:" فَاخْرُجْنَ".
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا : ام المؤمنین صفیہ بنت حیی رضی اللہ عنہا کو حیض آ گیا ہے ، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” شاید وہ ہمیں روک لے گی ، کیا اس نے تم لوگوں کے ساتھ طواف ( افاضہ ) نہیں کیا تھا ؟ “ انہوں نے عرض کیا : کیوں نہیں ( ضرور کیا تھا ) ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” تو پھر تو نکلو “ ۱؎ ۔ [سنن نسائي/حدیث: 391]
💡 وضاحت:
۱؎: یعنی طواف زیارت جو فرض ہے ادا ہو چکا ہے اب صرف طواف وداع رہ گیا ہے جس کے لیے حائضہ کا ٹھہرنا ضروری نہیں، اور اگر طواف افاضہ نہ کیا ہو تو حیض سے فارغ ہونے تک مکہ میں انتظار کرے، اور طواف افاضہ کر کے ہی کے گھر واپس ہو، کیونکہ طواف افاضہ رکن حج ہے، فدیہ سے پورا نہیں ہو گا، اور موجودہ وقت میں فلائٹوں کی پریشانی کی وجہ سے انتظار ممکن نہ ہو تو صاف ستھرا ہو کر لنگوٹ باندھ کر اور عطر لگا کر حالت حیض ہی میں طواف افاضہ کر لے اور ایک فدیہ (دم) دیدے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی: متفق عليه
تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الحیض 27 (328)، صحیح مسلم/الحج 67 (1211)، موطا امام مالک/فیہ 75 (226)، مسند احمد 6/38، 39، 82، 99، 122، 164، 175، 177، 193، 202، 207، 213، 223، 253 (تحفة الأشراف 17949) وقد أخرجہ: سنن ابی داود/فیہ 58 (2003)، سنن الترمذی/فیہ 99 (943)، سنن ابن ماجہ/فیہ 83 (3072)، (صحیح)
سنن النسائي • حدیث #391
389 390 391 392 393

📖 اسی کتاب کی دیگر احادیث (Related Hadiths)

#349 أَخْبَرَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قال: أَنْبَأَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ ...
´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` ہم لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نکلے ، ہمارا مقصد صرف حج کرنا ...
#350 أَخْبَرَنَا عِمْرَانُ بْنُ يَزِيدَ ، قال: حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ وَهُوَ ابْنُ س...
´عروۃ سے روایت ہے کہ` فاطمہ بنت قیس رضی اللہ عنہا جو قریش کی شاخ قبیلہ بنو اسد کی ایک خاتون ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ ...
#351 أَخْبَرَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ ، قال: حَدَّثَنَا سَهْلُ بْنُ هَاشِمٍ ، قال: حَدَّثَنَا الْأَوْزَا...
´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جب حیض آئے تو نماز چھوڑ دو او...
#352 أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ ، قال: حَدَّثَنَا اللَّيْثُ ، عَنْ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِ...
´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` ام حبیبہ بنت جحش رضی اللہ عنہا نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے مسئلہ پو...
#353 أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ ، قال: حَدَّثَنَا اللَّيْثُ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ ، عَنْ جَعْفَرِ...
´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` ام حبیبہ رضی اللہ عنہا نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے خون کے متعلق دری...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ