📖 سنن النسائي • فہرست کتب (Book Index) ↗

سنن النسائي - حدیث نمبر 349

Sunan an-Nasa'i Hadith 349 (سُنَنُ النَّسَائِيِّ (المجتبى))
کتاب #6 📁 کتاب: حیض اور استحاضہ کے احکام و مسائل (كتاب الحيض والاستحاضة) ← 🏷️ باب: حیض کی شروعات کا بیان اور کیا حیض کو نفاس کہہ سکتے ہیں؟
عربی:
اردو:
سنن النسائي حدیث نمبر: 349 Sunan an-Nasa'i 349
کتاب #6: کتاب: حیض اور استحاضہ کے احکام و مسائل
1: بَابُ : بَدْءُ الْحِيضِ وَهَلْ يُسَمَّى الْحِيضُ نِفَاسًا
🏷️ باب: حیض کی شروعات کا بیان اور کیا حیض کو نفاس کہہ سکتے ہیں؟
أَخْبَرَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، قال: أَنْبَأَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ رَضِيَ اللَّهُ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ، قالت: خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا نُرَى إِلَّا الْحَجَّ، فَلَمَّا كُنَّا بِسَرِفَ حِضْتُ، فَدَخَلَ عَلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَا أَبْكِي، فَقَالَ:" مَا لَكِ؟ أَنَفِسْتِ؟" قُلْتُ: نَعَمْ، قَالَ:" هَذَا أَمْرٌ كَتَبَهُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ عَلَى بَنَاتِ آدَمَ، فَاقْضِي مَا يَقْضِي الْحَاجُّ غَيْرَ أَنْ لَا تَطُوفِي بِالْبَيْتِ".
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ ہم لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نکلے ، ہمارا مقصد صرف حج کرنا تھا ، جب ہم مقام سرف میں پہنچے تو میں حائضہ ہو گئی ، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس آئے اور میں رو رہی تھی ، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا : ” کیا بات ہے ؟ کیا تم حائضہ ہو گئی ہو ؟ “ میں نے عرض کیا : جی ہاں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” یہ ایک ایسا معاملہ ہے جسے اللہ تعالیٰ نے آدم زادیوں پر مقدر کر دیا ہے ۱؎ ، اب تم وہ سارے کام کرو ، جو حاجی کرتا ہے ، البتہ خانہ کعبہ کا طواف نہ کرنا “ ۔ [سنن نسائي/حدیث: 349]
💡 وضاحت:
۱؎: آدم زادیوں میں حواء بھی داخل ہیں اس لیے کہ آدم زاویوں سے عورتوں کی نوع مراد ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی: صحيح
تخریج دارالدعوہ: انظر حدیث رقم: 291 (صحیح)
سنن النسائي • حدیث #349
347 348 349 350 351

📖 اسی کتاب کی دیگر احادیث (Related Hadiths)

#350 أَخْبَرَنَا عِمْرَانُ بْنُ يَزِيدَ ، قال: حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ وَهُوَ ابْنُ س...
´عروۃ سے روایت ہے کہ` فاطمہ بنت قیس رضی اللہ عنہا جو قریش کی شاخ قبیلہ بنو اسد کی ایک خاتون ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ ...
#351 أَخْبَرَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ ، قال: حَدَّثَنَا سَهْلُ بْنُ هَاشِمٍ ، قال: حَدَّثَنَا الْأَوْزَا...
´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جب حیض آئے تو نماز چھوڑ دو او...
#352 أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ ، قال: حَدَّثَنَا اللَّيْثُ ، عَنْ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِ...
´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` ام حبیبہ بنت جحش رضی اللہ عنہا نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے مسئلہ پو...
#353 أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ ، قال: حَدَّثَنَا اللَّيْثُ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ ، عَنْ جَعْفَرِ...
´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` ام حبیبہ رضی اللہ عنہا نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے خون کے متعلق دری...
#354 أَنْبَأَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْمُبَارَكِ ، قال: حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ، قال:...
´ام المؤمنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` ایک عورت نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا : مجھے استحاضہ کا خون آ...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ