📖 سنن النسائي • فہرست کتب (Book Index) ↗

سنن النسائي - حدیث نمبر 3892

Sunan an-Nasa'i Hadith 3892 (سُنَنُ النَّسَائِيِّ (المجتبى))
کتاب #41 📁 کتاب: مزارعت (بٹائی پر زمین دینے) کے احکام و مسائل (كتاب المزارعة) ← 🏷️ باب: (سابقہ دو شرط قسم اور نذر کے ذکر کے بعد) تیسری شرط کا ذکر۔
عربی:
اردو:
1: بَابُ : الثَّالِثُ مِنَ الشُّرُوطِ فِيهِ الْمُزَارَعَةُ وَالْوَثَائِقُ
🏷️ باب: (سابقہ دو شرط قسم اور نذر کے ذکر کے بعد) تیسری شرط کا ذکر۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ، قَالَ: أَنْبَأَنَا حِبَّانُ، قَالَ: أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ قِرَاءَةً، قَالَ: قُلْتُ لِعَطَاءٍ: عَبْدٌ أُؤَاجِرُهُ سَنَةً بِطَعَامِهِ، وَسَنَةً أُخْرَى بِكَذَا وَكَذَا. قَالَ:" لَا بَأْسَ بِهِ وَيُجْزِئُهُ اشْتِرَاطُكَ حِينَ تُؤَاجِرُهُ أَيَّامًا أَوْ آجَرْتَهُ وَقَدْ مَضَى بَعْضُ السَّنَةِ"، قَالَ: إِنَّكَ لَا تُحَاسِبُنِي لِمَا مَضَى.
ابن جریج کہتے ہںي کہ میں نے عطا سے کہا : اگر میں ایک غلام کو ایک سال کھانے کے بدلے اور ایک سال تک اتنے اور اتنے مال کے بدلے نوکر رکھوں ( تو کیا حکم ہے ) ؟ انہوں نے کہا : کوئی حرج نہیں ، اور جب تم اسے اجرت ( مزدوری ) پر رکھو تو اس کے لیے تمہارا اس وقت اتنا کہنا کافی ہے کہ اتنے دنوں تک اجرت ( مزدوری ) پر رکھوں گا ۔ ( ابن جریج نے کہا ) یا اگر میں نے اجرت ( مزدوری ) پر رکھا اور سال کے کچھ دن گزر گئے ہوں ؟ عطاء نے کہا : تم گزرے ہوئے دن کو شمار نہیں کرو گے ۔ [سنن نسائي/حدیث: 3892]
قال الشيخ الألباني: صحيح الإسناد مقطوع
قال الشيخ زبیر علی زئی: إسناده صحيح
تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: 19075) (صحیح الإسناد)
سنن النسائي • حدیث #3892
3890 3891 3892 3893 3894

📖 اسی باب کی مزید احادیث (Related Hadiths)

#3888 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ ، قَالَ: أَنْبَأَنَا حِبَّانُ ، قَالَ: أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ...
´ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` جب تم کسی مزدور سے مزدوری کراؤ تو اسے اس کی اجرت بتا دو ۔ [سنن نسائي/حدیث: 388...
#3889 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدٌ ، قَالَ: أَنْبَأَنَا حِبَّانُ ، قَالَ: أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، عَنْ حَمَّ...
´حسن بصری سے روایت ہے کہ` وہ اس بات کو ناپسند کرتے تھے کہ کوئی آدمی کسی آدمی سے اس کی اجرت بتائے بغیر مزدوری کرائے ۔ [سن...
#3890 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ ، قَالَ: أَنْبَأَنَا حِبَّانُ ، قَالَ: أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ...
´حماد بن ابی سلیمان سے روایت ہے کہ` ان سے ایسے شخص کے بارے میں پوچھا گیا جو کسی مزدور سے اس کے کھانے کے بدلے کام لے ؟ تو...
#3891 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدٌ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حِبَّانُ ، قَالَ: أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، عَنْ مَعْمَ...
´حماد اور قتادہ سے روایت ہے کہ` ان سے ایک ایسے شخص کے سلسلے میں پوچھا گیا ، جس نے ایک آدمی سے کہا : میں تجھ سے مکے تک کے...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ