📖 سنن النسائي • فہرست کتب (Book Index) ↗

سنن النسائي - حدیث نمبر 3804

Sunan an-Nasa'i Hadith 3804 (سُنَنُ النَّسَائِيِّ (المجتبى))
کتاب #40 📁 ابواب: قسم اور نذر کے احکام و مسائل (كتاب الأيمان والنذور) ← 🏷️ باب: کعبہ کی قسم کھانے کا بیان۔
عربی:
اردو:
سنن النسائي حدیث نمبر: 3804 Sunan an-Nasa'i 3804
کتاب #40: ابواب: قسم اور نذر کے احکام و مسائل
9: بَابُ : الْحَلِفِ بِالْكَعْبَةِ
🏷️ باب: کعبہ کی قسم کھانے کا بیان۔
أَخْبَرَنَا يُوسُفُ بْنُ عِيسَى، قَالَ: حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَى، قَالَ: حَدَّثَنَا مِسْعَرٌ، عَنْ مَعْبَدِ بْنِ خَالِدٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ قُتَيْلَةَ امْرَأَةٍ مِنْ جُهَيْنَةَ، أَنَّ يَهُودِيًّا أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , فَقَالَ: إِنَّكُمْ تُنَدِّدُونَ , وَإِنَّكُمْ تُشْرِكُونَ , تَقُولُونَ: مَا شَاءَ اللَّهُ وَشِئْتَ , وَتَقُولُونَ: وَالْكَعْبَةِ. فَأَمَرَهُمُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا أَرَادُوا أَنْ يَحْلِفُوا أَنْ يَقُولُوا: وَرَبِّ الْكَعْبَةِ، وَيَقُولُونَ: مَا شَاءَ اللَّهُ، ثُمَّ شِئْتَ".
قبیلہ جہینہ کی ایک عورت قتیلہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ایک یہودی نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آ کر کہا : تم لوگ ( غیر اللہ کو اللہ کے ساتھ ) شریک ٹھہراتے اور شرک کرتے ہو ، تم کہتے ہو : جو اللہ چاہے اور آپ چاہیں ، اور تم کہتے ہو : کعبے کی قسم ! تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں حکم دیا کہ جب وہ قسم کھانا چاہیں تو کہیں : ” کعبے کے رب کی قسم ! “ اور کہیں : ” جو اللہ چاہے پھر آپ جو چاہیں “ ۱؎ ۔ [سنن نسائي/حدیث: 3804]
💡 وضاحت:
۱؎: معلوم ہوا کہ اچھی بات کی رہنمائی کوئی بھی کرے تو اسے قبول کرنا چاہیئے، خصوصا جب اس کا تعلق توحید و شرک کے مسائل سے ہو تو اسے بدرجہ اولیٰ قبول کرنا چاہیئے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی: إسناده صحيح
تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: 18046)، مسند احمد (6/371، 372)، والمؤلف في عمل الیوم واللیلة 284 (986) (صحیح)
سنن النسائي • حدیث #3804
3802 3803 3804 3805 3806

📖 اسی کتاب کی دیگر احادیث (Related Hadiths)

#3792 أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ سُلَيْمَانَ الرُّهَاوِيُّ ، وَمُوسَى بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَا: حَدَّ...
´عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جو قسم کھاتے تھے وہ یہ تھی «‏لا ومقلب القلوب» ”...
#3793 أَخْبَرَنِي مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّلْتِ ...
´عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جو قسم کھاتے تھے وہ یہ تھی «لا ومصرف القلوب» ” ...
#3794 أَخْبَرَنَا إِسْحَاق بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ: أَنْبَأَنَا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَى ، قَالَ: حَدَّثَنِ...
´ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اللہ نے جب جنت اور جہنم کو پیدا کیا تو جب...
#3795 أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ ، عَنْ إِسْمَاعِيل وَهُوَ ابْنُ جَعْفَرٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ ...
´عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جو قسم کھائے تو وہ اللہ کے سوا کس...
#3796 أَخْبَرَنِي زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْ...
´عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اللہ تعالیٰ تمہیں اس بات سے روکتا...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ