📖 سنن النسائي • فہرست کتب (Book Index) ↗

سنن النسائي - حدیث نمبر 3632

Sunan an-Nasa'i Hadith 3632 (سُنَنُ النَّسَائِيِّ (المجتبى))
کتاب #34 📁 کتاب: اللہ کی راہ میں مال وقف کرنے کے احکام و مسائل (كتاب الاحباس) ← 🏷️ باب: وقف کس طرح لکھا جائے گا؟ ابن عمر رضی الله عنہما کی حدیث ابن عون پر ان کے تلامذہ کے اختلاف کا ذکر۔
عربی:
اردو:
2: بَابُ : الإِحْبَاسِ كَيْفَ يُكْتَبُ الْحَبْسُ وَذِكْرِ الاِخْتِلاَفِ عَلَى ابْنِ عَوْنٍ فِي خَبَرِ ابْنِ عُمَرَ فِيهِ
🏷️ باب: وقف کس طرح لکھا جائے گا؟ ابن عمر رضی الله عنہما کی حدیث ابن عون پر ان کے تلامذہ کے اختلاف کا ذکر۔
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ نَافِعٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا بَهْزٌ , قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا ثَابِتٌ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ:" لَمَّا نَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ: لَنْ تَنَالُوا الْبِرَّ حَتَّى تُنْفِقُوا مِمَّا تُحِبُّونَ سورة آل عمران آية 92، قَالَ أَبُو طَلْحَةَ: إِنَّ رَبَّنَا لَيَسْأَلُنَا عَنْ أَمْوَالِنَا، فَأُشْهِدُكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَنِّي قَدْ جَعَلْتُ أَرْضِي لِلَّهِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: اجْعَلْهَا فِي قَرَابَتِكَ"، فِي حَسَّانَ بْنِ ثَابِتٍ , وَأُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ.
انس رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ جب آیت لن تنالوا البر حتى تنفقوا مما تحبون ” تم بِر ( بھلائی ) کو حاصل نہیں کر سکتے جب تک کہ تم اس میں سے خرچ نہ کرو جسے تم پسند کرتے ہو “ ( آل عمران : ۹۲ ) نازل ہوئی تو ابوطلحہ نے کہا : اللہ تعالیٰ ہم سے ہمارے اچھے مال میں سے مانگتا ہے ، تو اللہ کے رسول ! میں آپ کو گواہ بنا کر کہتا ہوں کہ میں نے اپنی زمین اللہ کی راہ میں وقف کی ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اس وقف کو اپنے قرابت داروں : حسان بن ثابت اور ابی بن کعب کے لیے کر دو “ ( کہ وہ لوگ اس زمین کو اپنے تصرف میں لائیں اور فائدہ اٹھائیں ) ۔ [سنن نسائي/حدیث: 3632]
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی: صحيح مسلم
تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الزکاة 14 (998)، سنن ابی داود/الزکاة 45 (1689)، (تحفة الأشراف: 315)، موطا امام مالک/الصدقة 1 (2)، مسند احمد 3/285، سنن الدارمی/الزکاة 23 (1695) (صحیح)
سنن النسائي • حدیث #3632
3630 3631 3632 3633 3634

📖 اسی باب کی مزید احادیث (Related Hadiths)

#3627 أَخْبَرَنَا إِسْحَاق بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ: أَنْبَأَنَا أَبُو دَاوُدَ الْحَفَرِيُّ عُمَرُ بْنُ س...
´عمر رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` مجھے خیبر میں ( حصہ میں ) ایک زمین ملی ، میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور ...
#3628 أَخْبَرَنِي هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِي إ...
´عمر رضی الله عنہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی طرح روایت کرتے ہیں ۔ [سنن نسائي/حدیث: 3628]
#3629 أَخْبَرَنَا حُمَيْدُ بْنُ مَسْعَدَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَزِيدُ وَهُوَ ابْنُ زُرَيْعٍ ، قَالَ: حَدّ...
´عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما سے روایت کرتے ہیں ، وہ کہتے ہیں کہ` عمر رضی اللہ عنہ کو خیبر میں ( بعد فتح خیبر تقسیم غنی...
#3630 أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِيل بْنُ مَسْعُودٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا بِشْرٌ ، عَنْ ابْنِ عَوْنٍ ، قَالَ: وَأَن...
´عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ` عمر کو خیبر میں ایک زمین ملی تو وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اس کے ...
#3631 أَخْبَرَنَا إِسْحَاق بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَزْهَرُ السَّمَّانُ ، عَنْ ابْنِ عَوْنٍ ...
´عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما سے روایت ہے ، ( وہ کہتے ہیں : ) کہ` عمر رضی اللہ عنہ کو خیبر میں ایک زمین ملی تو وہ اس زم...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ