📖 سنن النسائي • فہرست کتب (Book Index) ↗

سنن النسائي - حدیث نمبر 3512

Sunan an-Nasa'i Hadith 3512 (سُنَنُ النَّسَائِيِّ (المجتبى))
کتاب #32 📁 کتاب: طلاق کے احکام و مسائل (كتاب الطلاق) ← 🏷️ باب: شوہر اگر بچے کا انکار نہ کرے تو جس کی عورت ہو گی بچہ اسی کا مانا جائے گا۔
عربی:
اردو:
سنن النسائي حدیث نمبر: 3512 Sunan an-Nasa'i 3512
کتاب #32: کتاب: طلاق کے احکام و مسائل
48: بَابُ : إِلْحَاقِ الْوَلَدِ بِالْفِرَاشِ إِذَا لَمْ يَنْفِهِ صَاحِبُ الْفِرَاشِ
🏷️ باب: شوہر اگر بچے کا انکار نہ کرے تو جس کی عورت ہو گی بچہ اسی کا مانا جائے گا۔
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَعِيدٍ , عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" الْوَلَدُ لِلْفِرَاشِ، وَلِلْعَاهِرِ الْحَجَرُ".
ابوہریرہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” بچہ فراش والے کا ہے ( یعنی جس کی بیوی ہو اس کا مانا جائے گا ) اور زنا کار کے لیے پتھر ہے “ ۱؎ ۔ [سنن نسائي/حدیث: 3512]
💡 وضاحت:
۱؎: یعنی زنا کار اگر کہتا ہے کہ یہ بچہ ہمارے نطفہ کا ہے تو وہ پتھر کا مستحق ہے۔ اور اگر زنا کار شادی شدہ ہے تو ضابطے و قانون شریعت کے مطابق اسے پتھروں سے رجم کر دیا جائے گا، یعنی اس کے لیے بالکل یہ محرومی ہو گی۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی: صحيح مسلم
تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الفرائض 17 (6750)، والحدود 23 (6818)، صحیح مسلم/الرضاع 10 (1458)، سنن الترمذی/الرضاع 8 (1157)، سنن ابن ماجہ/النکاح 59 (2006)، (تحفة الأشراف: 13134)، مسند احمد (2/239، 208)، سنن الدارمی/النکاح 41 (2281) (صحیح)
سنن النسائي • حدیث #3512
3510 3511 3512 3513 3514

📖 اسی باب کی مزید احادیث (Related Hadiths)

#3513 أَخْبَرَنَا إِسْحَاق بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ...
´ابوہریرہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” لڑکا فراش والے ( یعنی شوہر ) کا ہے اور ...
#3514 أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا اللَّيْثُ ، عَنْ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ عُرْوَةَ , عَنْ عَا...
´ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ` سعد بن ابی وقاص اور عبد بن زمعہ رضی اللہ عنہما کا ایک بچے کے سلسلہ میں ٹکر...
#3515 أَخْبَرَنَا إِسْحَاق بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ: أَنْبَأَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ مُجَاهِد...
´عبداللہ بن زبیر رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` زمعہ کی ایک لونڈی تھی جس سے وہ صحبت کرتا تھا اور اس کا یہ بھی خیال تھا کہ کوئ...
#3516 أَخْبَرَنَا إِسْحَاق بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ مُغِيرَةَ ، عَنْ أَبِي وَا...
´عبداللہ بن مسعود رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” لڑکا فراش والے کا ہے ۱؎ اور زنا ک...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ