📖 سنن النسائي • فہرست کتب (Book Index) ↗

سنن النسائي - حدیث نمبر 3491

Sunan an-Nasa'i Hadith 3491 (سُنَنُ النَّسَائِيِّ (المجتبى))
کتاب #32 📁 کتاب: طلاق کے احکام و مسائل (كتاب الطلاق) ← 🏷️ باب: خلع کا بیان۔
عربی:
اردو:
سنن النسائي حدیث نمبر: 3491 Sunan an-Nasa'i 3491
کتاب #32: کتاب: طلاق کے احکام و مسائل
34: بَابُ : مَا جَاءَ فِي الْخُلْعِ
🏷️ باب: خلع کا بیان۔
أَخْبَرَنَا إِسْحَاق بْنُ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: أَنْبَأَنَا الْمَخْزُومِيُّ وَهُوَ الْمُغِيرَةُ بْنُ سَلَمَةَ، قَالَ: حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ:" الْمُنْتَزِعَاتُ، وَالْمُخْتَلِعَاتُ هُنَّ الْمُنَافِقَاتُ"، قَالَ الْحَسَنُ: لَمْ أَسْمَعْهُ مِنْ غَيْرِ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ أَبُو عَبْد الرَّحْمَنِ: الْحَسَنُ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَبِي هُرَيْرَةَ شَيْئًا.
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اپنے شوہروں سے بلا عذر کے خلع اور طلاق مانگنے والیاں منافق عورتیں ہیں “ ۲؎ ۔ حسن بصری کہتے ہیں : یہ حدیث میں نے ابوہریرہ کے سوا کسی اور سے نہیں سنی ہے ۔ ابوعبدالرحمٰن نسائی کہتے ہیں : حسن بصری نے ( یہ حدیث ہی کیا ) ابوہریرہ سے کچھ بھی نہیں سنا ہے ۔ [سنن نسائي/حدیث: 3491]
💡 وضاحت:
۱؎: خلع کچھ مال دے کر بیوی اپنے شوہر سے جدائی اور علیحدگی اختیار کر لے اسے خلع کہتے ہیں۔ وضاحت ۲؎: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان عورتوں کو منافق بطور زجر و توبیخ کہا ہے یعنی یہ عورتیں ایسی ہیں کہ جنت میں دخول اولیٰ کا مستحق نہیں قرار پائیں گی، کیونکہ بظاہر یہ اطاعت گزار و فرمانبردار ہیں لیکن باطن میں نافرمان ہیں۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی: صحيح
تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: 12256)، مسند احمد (2/414) (صحیح)
سنن النسائي • حدیث #3491
3489 3490 3491 3492 3493

📖 اسی باب کی مزید احادیث (Related Hadiths)

#3492 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ ، قَالَ: أَنْبَأَنَا ابْنُ الْقَاسِمِ ، عَنْ مَالِكٍ ، عَنْ يَحْ...
´حبیبہ بنت سہل رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ` وہ ثابت بن قیس بن شماس کی بیوی تھیں ، ایک دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ( نم...
#3493 أَخْبَرَنَا أَزْهَرُ بْنُ جَمِيلٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا خَالِدٌ...
´عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ` ثابت بن قیس کی بیوی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئیں اور انہوں نے...
#3494 أَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ حُرَيْثٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَى ، قَالَ: حَدَّثَنَا ...
´عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ` ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور کہا : میری بیوی کسی کو ہ...
#3495 أَخْبَرَنَا إِسْحَاق بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ ، قَالَ: حَدَّثَن...
´عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ` ایک شخص نے کہا اللہ کے رسول ! میری ایک بیوی ہے جو کسی کو ہاتھ لگانے سے ن...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ