📖 سنن النسائي • فہرست کتب (Book Index) ↗

سنن النسائي

Sunan an-Nasa'i (سُنَنُ النَّسَائِيِّ (المجتبى))
📁 کتاب: نکاح (شادی بیاہ) کے احکام و مسائل (كتاب النكاح) 🏷️ باب: باب: باپ کی منکوحہ سے نکاح کرنے کا بیان۔
عربی:
اردو:
سنن النسائي حدیث نمبر: 3333 Sunan an-Nasa'i 3333
کتاب #30: کتاب: نکاح (شادی بیاہ) کے احکام و مسائل
58: بَابُ : نِكَاحِ مَا نَكَحَ الآبَاءُ
باب: باپ کی منکوحہ سے نکاح کرنے کا بیان۔
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ حَكِيمٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ صَالِحٍ، عَنْ السُّدِّيِّ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ، عَنْ الْبَرَاءِ، قَالَ: لَقِيتُ خَالِي وَمَعَهُ الرَّايَةُ، فقلت أين تريد؟ قَالَ: " أَرْسَلَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى رَجُلٍ تَزَوَّجَ امْرَأَةَ أَبِيهِ مِنْ بَعْدِهِ أَنْ أَضْرِبَ عُنُقَهُ أَوْ أَقْتُلَهُ".
براء رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ میں اپنے ماموں سے ملا ، تو ان کے پاس جھنڈا تھا ۔ تو میں نے اُن سے کہا : کہاں کا ارادہ ہے ؟ کہا : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے ایک ایسے شخص کی گردن اڑا دینے یا اسے قتل کر دینے کے لیے بھیجا ہے جس نے اپنے باپ کے انتقال کے بعد اس کی بیوی سے شادی کر لی ہے ۱؎ ۔ [سنن نسائي/حدیث: 3333]
💡 وضاحت:
۱؎: راوی (براء) کو شک ہو گیا ہے کہ ماموں نے «أن أضرب عنقہ» میں اس کی گردن مار دوں کہا یا «أقتلہ» میں اسے قتل کر دوں کہا، مفہوم دونوں کا ایک ہی ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی: حسن
تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/الحدود 27 (4456)، سنن الترمذی/الأحکام 25 (1362)، سنن ابن ماجہ/الحدود 35 (2607)، (تحفة الأشراف: 15534)، مسند احمد (4/292، 295، 297)، سنن الدارمی/النکاح 43 (2285) (صحیح)
سنن النسائي • حدیث #3333
3331 3332 3333 3334 3335

📖 اسی باب کی مزید احادیث (Related Hadiths)

#3334 أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ مَنْصُورٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَ...
براء رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ میں اپنے چچا سے ملا ، ان کے پاس ایک جھنڈا تھا میں نے ان سے کہا : آپ کہ...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ