سنن النسائي حدیث نمبر: 3268
Sunan an-Nasa'i 3268
کتاب #30: کتاب: نکاح (شادی بیاہ) کے احکام و مسائل
34: بَابُ : إِذْنِ الْبِكْرِ
باب: کنواری لڑکی سے اجازت کا بیان۔
أَخْبَرَنَا إِسْحَاق بْنُ مَنْصُورٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ أَبِي مُلَيْكَةَ يُحَدِّثُ، عَنْ ذَكْوَانَ أَبِي عَمْرٍو، عَنْ عَائِشَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " اسْتَأْمِرُوا النِّسَاءَ فِي أَبْضَاعِهِنَّ، قِيلَ: فَإِنَّ الْبِكْرَ تَسْتَحِي وَتَسْكُتُ، قَالَ: " هُوَ إِذْنُهَا".
ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” عورتوں سے ان کی شادی کے بارے میں مشورہ کیا کرو “ ، کہا گیا : کنواری لڑکی تو شرم کرتی ہے ، اور چپ رہتی ہے ( بول نہیں پاتی ) ؟ آپ نے فرمایا : ” اس کی خاموشی ہی اس کی اجازت ہے “ ۔ [سنن نسائي/حدیث: 3268]
قال الشيخ الألباني:
صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی:
متفق عليه
تخریج دارالدعوہ:
صحیح البخاری/النکاح 41 (5137)، والإکراہ 3 (6946)، والحیل 11 (6971)، صحیح مسلم/النکاح 9 (1420)، مسند احمد (6/45، 165، 203) (صحیح)