سنن النسائي حدیث نمبر: 32
Sunan an-Nasa'i 32
کتاب #2: ابواب: فطری (پیدائشی) سنتوں کا تذکرہ
28: بَابُ : الْبَوْلِ فِي الإِنَاءِ
باب: برتن میں پیشاب کرنے کا بیان۔
أَخْبَرَنَا أَيَّوبُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْوَزَّانُ، قال: حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ، قال: قال ابْنُ جُرَيْجٍ: أَخْبَرَتْنِي حُكَيْمَةُ بِنْتُ أُمَيْمَةَ، عَنْ أُمِّهَا أُمَيْمَةَ بِنْتِ رُقَيْقَةَ، قَالَتْ: " كَانَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدَحٌ مِنْ عَيْدَانٍ يَبُولُ فِيهِ وَيَضَعُهُ تَحْتَ السَّرِيرِ".
امیمہ بنت رقیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لکڑی کا ایک پیالہ تھا ، جس میں آپ پیشاب کرتے اور اسے تخت کے نیچے رکھ لیتے تھے ۔ [سنن نسائي/حدیث: 32]
قال الشيخ الألباني:
حسن صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی:
متفق عليه
تخریج دارالدعوہ:
سنن ابی داود/الطہارة 13 (24)، (تحفة الأشراف: 15782) (حسن صحیح)