سنن النسائي حدیث نمبر: 2864
Sunan an-Nasa'i 2864
کتاب #28: کتاب: حج کے احکام و مناسک
أَخْبَرَنَا شُعَيْبُ بْنُ يُوسُفَ، وَمُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى , قَالَا: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ حَجَّاجِ بْنِ الصَّوَّافِ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنْ الْحَجَّاجِ بْنِ عَمْرٍو، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" مَنْ كُسِرَ أَوْ عَرِجَ فَقَدْ حَلَّ وَعَلَيْهِ حَجَّةٌ أُخْرَى" , وَسَأَلْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ، وَأَبَا هُرَيْرَةَ، فَقَالَا صَدَقَ , وَقَالَ شُعَيْبٌ فِي حَدِيثِهِ:" وَعَلَيْهِ الْحَجُّ مِنْ قَابِلٍ".
حجاج بن عمرو رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جس کی ہڈی ٹوٹ گئی ، یا جو لنگڑا ہو گیا تو وہ حلال ہو گیا ، اور اس پر دوسرا حج ہے “ ( عکرمہ کہتے ہیں ) میں نے ابن عباس اور ابوہریرہ رضی اللہ عنہم سے پوچھا ، تو ان دونوں نے کہا ، انہوں ( حجاج انصاری ) نے سچ کہا ہے ۔ اور شعیب اپنی روایت میں وعليه حجة أخرى ” ان پر دوسرا حج ہے “ کے بجائے وعليه الحج من قابل ” آئندہ سال ان پر حج ہے “ کہا ہے ۔ [سنن نسائي/حدیث: 2864]
قال الشيخ الألباني:
صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی:
صحيح
تخریج دارالدعوہ:
انظر حدیث رقم: 2863 (صحیح)