📖 سنن النسائي • فہرست کتب (Book Index) ↗

سنن النسائي - حدیث نمبر 2651

Sunan an-Nasa'i Hadith 2651 (سُنَنُ النَّسَائِيِّ (المجتبى))
کتاب #28 📁 کتاب: حج کے احکام و مناسک (كتاب مناسك الحج) ← 🏷️ باب: نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم کے مدینہ سے حج کے لیے نکلنے کے وقت کا بیان۔
عربی:
اردو:
سنن النسائي حدیث نمبر: 2651 Sunan an-Nasa'i 2651
کتاب #28: کتاب: حج کے احکام و مناسک
16: بَابُ : الْوَقْتِ الَّذِي خَرَجَ فِيهِ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم مِنَ الْمَدِينَةِ لِلْحَجِّ
🏷️ باب: نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم کے مدینہ سے حج کے لیے نکلنے کے وقت کا بیان۔
أَخْبَرَنَا هَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ، عَنْ ابْنِ أَبِي زَائِدَةَ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، قَالَ: أَخْبَرَتْنِي عَمْرَةُ , أَنَّهَا سَمِعَتْ عَائِشَةَ , تَقُولُ: خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِخَمْسٍ بَقِينَ مِنْ ذِي الْقِعْدَةِ لَا نُرَى إِلَّا الْحَجَّ حَتَّى إِذَا دَنَوْنَا مِنْ مَكَّةَ،" أَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ لَمْ يَكُنْ مَعَهُ هَدْيٌ إِذَا طَافَ بِالْبَيْتِ أَنْ يَحِلَّ الْمَوَاقِيتُ".
ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ ذی قعدہ کی پانچ تاریخیں رہ گئی تھیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ( مدینہ سے ) سے نکلے ، ہمارے پیش نظر صرف حج تھا ، یہاں تک کہ جب ہم مکہ کے قریب پہنچے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں کو جن کے پاس ہدی ( قربانی کا جانور ) نہیں تھا حکم دیا کہ وہ طواف کر چکیں تو احرام کھول دیں ۔ [سنن نسائي/حدیث: 2651]
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی: متفق عليه
تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الحج 34 (1561)، 115 (1709)، 124 (1720)، والجہاد 105 (2952)، صحیح مسلم/الحج 17 (1211)، سنن ابن ماجہ/الحج 41 (2981)، (تحفة الأشراف: 17933)، سنن ابی داود/الحج23 (1783)، موطا امام مالک/الحج58 (179)، مسند احمد (6/2 12، 194، 266، 273)، سنن الدارمی/المناسک31 (1888)، ویأتي عند المؤلف برقم: 2806 (صحیح)
سنن النسائي • حدیث #2651
2649 2650 2651 2652 2653

📖 اسی کتاب کی دیگر احادیث (Related Hadiths)

#2620 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْمُبَارَكِ الْمُخَرِّمِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُ...
´ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کے سامنے خطبہ دیا تو فرمایا : ” اللہ عزوجل نے ...
#2621 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ عَبْدِ اللَّهِ النَّيْسَابُورِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا سَعِيد...
´عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے اور فرمایا : ” بیشک اللہ تعالیٰ ن...
#2622 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى ، قَالَ: حَدَّثَنَا خَالِدٌ ، قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَة...
´ابورزین رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ` انہوں نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! میرے والد بوڑھے ہیں ، نہ حج کر سکتے ہیں نہ عمرہ ...
#2623 أَخْبَرَنَا عَبْدَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الصَّفَّارِ الْبَصْرِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُوَيْدٌ وَهُو...
´ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” مبرور و مقبول حج کا بدلہ جنت کے سوا اور ک...
#2624 أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ مَنْصُور ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ ، قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، قَالَ:...
´ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” حج مبرور ( مقبول ) کا ثواب جنت کے سوا اور ...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ