📖 سنن النسائي • فہرست کتب (Book Index) ↗

سنن النسائي - حدیث نمبر 2649

Sunan an-Nasa'i Hadith 2649 (سُنَنُ النَّسَائِيِّ (المجتبى))
کتاب #28 📁 کتاب: حج کے احکام و مناسک (كتاب مناسك الحج) ← 🏷️ باب: چھوٹے بچے کو حج کرانے کا بیان۔
عربی:
اردو:
سنن النسائي حدیث نمبر: 2649 Sunan an-Nasa'i 2649
کتاب #28: کتاب: حج کے احکام و مناسک
15: بَابُ : الْحَجِّ بِالصَّغِيرِ
🏷️ باب: چھوٹے بچے کو حج کرانے کا بیان۔
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عُقْبَةَ. ح وحَدَّثَنَا الْحَارِثُ بْنُ مِسْكِينٍ قِرَاءَةً عَلَيْهِ وَأَنَا أَسْمَعُ وَاللَّفْظُ لَهُ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عُقْبَةَ، عَنْ كُرَيْبٍ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: صَدَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَلَمَّا كَانَ بِالرَّوْحَاءِ لَقِيَ قَوْمًا، فَقَالَ:" مَنْ أَنْتُمْ؟ قَالُوا: الْمُسْلِمُونَ، قَالُوا: مَنْ أَنْتُمْ؟ قَالُوا: رَسُولُ اللَّهِ، قَالَ: فَأَخْرَجَتِ امْرَأَةٌ صَبِيًّا مِنَ الْمِحَفَّةِ فَقَالَتْ: أَلِهَذَا حَجٌّ؟ قَالَ: نَعَمْ، وَلَكِ أَجْرٌ".
عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم چلے جب روحاء پہنچے تو کچھ لوگوں سے ملے تو آپ نے پوچھا : ” تم کون لوگ ہو ؟ “ ان لوگوں نے کہا : ہم مسلمان ہیں ، پھر ان لوگوں نے پوچھا : آپ کون ہیں ؟ لوگوں نے بتایا : ” آپ اللہ کے رسول ہیں “ ، یہ سن کر ایک عورت نے کجاوے سے ایک بچے کو نکالا ، اور پوچھنے لگی : کیا اس کے لیے حج ہے ؟ آپ نے فرمایا : ” ہاں اور ثواب تمہیں ملے گا “ ۔ [سنن نسائي/حدیث: 2649]
💡 وضاحت:
۱؎: مکہ کے راستے میں مدینہ سے ۳۶ میل (۷۵ کلومیٹر) کی دوری پر ایک مقام کا نام ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی: حسن
تخریج دارالدعوہ: انظر حدیث رقم: 2646 (صحیح)
سنن النسائي • حدیث #2649
2647 2648 2649 2650 2651

📖 اسی باب کی مزید احادیث (Related Hadiths)

#2646 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، ع...
´عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ` ایک عورت نے اپنے بچے کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے اٹھایا اور...
#2647 أَخْبَرَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ السَّرِيِّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا ...
´عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ` ایک عورت نے اپنے بچے کو ہودج سے اوپر اٹھایا اور کہنے لگی : اللہ کے رسول ! ک...
#2648 أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ مَنْصُورٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ...
´عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ` ایک عورت نے ایک بچے کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے اٹھایا اور پوچھ...
#2650 أَخْبَرَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ بْنِ حَمَّادِ بْنِ سَعْدٍ ابْن أَخِي رِشْدِينَ بْنِ سَعْدٍ أَبُ...
´عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک عورت کے پاس سے گزرے وہ پردے میں تھی اور اس...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ