📖 سنن النسائي • فہرست کتب (Book Index) ↗

سنن النسائي - حدیث نمبر 2605

Sunan an-Nasa'i Hadith 2605 (سُنَنُ النَّسَائِيِّ (المجتبى))
کتاب #27 📁 کتاب: زکاۃ و صدقات کے احکام و مسائل (كتاب الزكاة) ← 🏷️ باب: جس شخص کو اللہ تعالیٰ بغیر مانگے مال دے دے۔
عربی:
اردو:
سنن النسائي حدیث نمبر: 2605 Sunan an-Nasa'i 2605
کتاب #27: کتاب: زکاۃ و صدقات کے احکام و مسائل
94: بَابُ : مَنْ آتَاهُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ مَالاً مِنْ غَيْرِ مَسْأَلَةٍ
🏷️ باب: جس شخص کو اللہ تعالیٰ بغیر مانگے مال دے دے۔
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ، قَالَ: حَدَّثَنَا اللَّيْثُ، عَنْ بُكَيْرٍ، عَنْ بُسْرِ بْنِ سَعِيدٍ، عَنِ ابْنِ السَّاعِدِيِّ الْمَالِكِيِّ، قَالَ: اسْتَعْمَلَنِي عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَلَى الصَّدَقَةِ، فَلَمَّا فَرَغْتُ مِنْهَا فَأَدَّيْتُهَا إِلَيْهِ أَمَرَ لِي بِعُمَالَةٍ , فَقُلْتُ لَهُ: إِنَّمَا عَمِلْتُ لِلَّهِ عَزَّ وَجَلَّ وَأَجْرِي عَلَى اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ، فَقَالَ: خُذْ مَا أَعْطَيْتُكَ فَإِنِّي قَدْ عَمِلْتُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقُلْتُ لَهُ: مِثْلَ قَوْلِكَ، فَقَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا أُعْطِيتَ شَيْئًا مِنْ غَيْرِ أَنْ تَسْأَلَ، فَكُلْ وَتَصَدَّقْ".
عبداللہ بن ساعدی مالکی کہتے ہیں کہ عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے مجھے صدقہ پر عامل بنایا ، جب میں اس سے فارغ ہوا اور اسے ان کے حوالے کر دیا ، تو انہوں نے اس کام کی مجھے اجرت دینے کا حکم دیا ، میں نے ان سے عرض کیا کہ میں نے یہ کام صرف اللہ عزوجل کے لیے کیا ہے ، اور میرا اجر اللہ ہی کے ذمہ ہے ، تو انہوں نے کہا : ـ میں تمہیں جو دیتا ہوں وہ لے لو ، کیونکہ میں نے بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں ایک کام کیا تھا ، اور میں نے بھی آپ سے ویسے ہی کہا تھا جو تم نے کہا ہے ، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا : ” جب تمہیں کوئی چیز بغیر مانگے ملے تو ( اسے ) کھاؤ ، اور ( اس میں سے ) صدقہ کرو “ ۔ [سنن نسائي/حدیث: 2605]
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی: صحيح مسلم
تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الزکاة51 (1473)، الأحکام17 (7163)، صحیح مسلم/الزکاة37 (1045)، سنن ابی داود/الزکاة28 (1647)، الخراج والإمارة10 (2944)، (تحفة الأشراف: 10487)، مسند احمد 1/17، 40، 52، 2/99، سنن الدارمی/الزکاة 19 (1688، 1689)، وسیأتی بعد ھذا بأرقام2606-2608 (صحیح)
سنن النسائي • حدیث #2605
2603 2604 2605 2606 2607

📖 اسی باب کی مزید احادیث (Related Hadiths)

#2606 أَخْبَرَنَا سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَبُو عُبَيْدِ اللَّهِ الْمَخْزُومِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَن...
´عبداللہ بن السعدی القرشی رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` وہ شام سے عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے پاس آئے تو انہوں نے کہا : کیا ...
#2607 أَخْبَرَنَا كَثِيرُ بْنُ عُبَيْدٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَرْبٍ ، عَنِ الزُّبَيْدِيِّ ، ...
´عبداللہ بن السعدی رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` وہ عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے پاس ان کی خلافت کے زمانہ میں آئے ، تو عمر رض...
#2608 أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ مَنْصُورٍ ، وَإِسْحَاق بْنُ مَنْصُورٍ , عَنِ الْحَكَمِ بْنِ نَافِعٍ ، قَالَ...
´عبداللہ بن السعدی رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` وہ عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے زمانہ خلافت میں ان کے پاس آئے تو عمر رضی الل...
#2609 أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ مَنْصُورٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْحَكَمُ بْنُ نَافِعٍ ، قَالَ: أَنْبَأَنَا ش...
´عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ` میں نے عمر رضی اللہ عنہ کو کہتے سنا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مجھے عطیہ...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ