📖 سنن النسائي • فہرست کتب (Book Index) ↗

سنن النسائي - حدیث نمبر 2565

Sunan an-Nasa'i Hadith 2565 (سُنَنُ النَّسَائِيِّ (المجتبى))
کتاب #27 📁 کتاب: زکاۃ و صدقات کے احکام و مسائل (كتاب الزكاة) ← 🏷️ باب: صدقہ دے کر احسان جتانے والے کا بیان۔
عربی:
اردو:
سنن النسائي حدیث نمبر: 2565 Sunan an-Nasa'i 2565
کتاب #27: کتاب: زکاۃ و صدقات کے احکام و مسائل
69: بَابُ : الْمَنَّانِ بِمَا أَعْطَى
🏷️ باب: صدقہ دے کر احسان جتانے والے کا بیان۔
أَخْبَرَنَا بِشْرُ بْنُ خَالِدٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، عَنْ شُعْبَةَ، قَالَ: سَمِعْتُ سُلَيْمَانَ وَهُوَ الْأَعْمَشُ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ مُسْهِرٍ، عَنْ خَرَشَةَ بْنِ الْحُرِّ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" ثَلَاثَةٌ لَا يُكَلِّمُهُمُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، وَلَا يَنْظُرُ إِلَيْهِمْ، وَلَا يُزَكِّيهِمْ وَلَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ: الْمَنَّانُ بِمَا أَعْطَى، وَالْمُسْبِلُ إِزَارَهُ، وَالْمُنَفِّقُ سِلْعَتَهُ بِالْحَلِفِ الْكَاذِبِ".
ابوذر رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” تین شخص ایسے ہیں جن سے قیامت کے دن اللہ عزوجل نہ بات کرے گا ، نہ ان کی طرف دیکھے گا ، نہ انہیں پاک و صاف کرے گا ، اور انہیں درد ناک عذاب ہو گا : اپنے دئیے ہوئے کا احسان جتانے والا ، اپنے تہبند کو ٹخنوں سے نیچے لٹکانے والا ، اپنے سامان کو جھوٹی قسمیں کھا کر رواج دینے والا “ ۔ [سنن نسائي/حدیث: 2565]
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی: صحيح مسلم
تخریج دارالدعوہ: انظر ماقبلہ (صحیح)
سنن النسائي • حدیث #2565
2563 2564 2565 2566 2567

📖 اسی باب کی مزید احادیث (Related Hadiths)

#2563 أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عُمَر...
´عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” تین طرح کے لوگ ہیں جن کی طرف اللہ...
#2564 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ عَلِيِّ بْن...
´ابوذر رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” تین شخص ایسے ہیں جن سے اللہ تعالیٰ قیامت کے د...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ