سنن النسائي حدیث نمبر: 2429
Sunan an-Nasa'i 2429
کتاب #26: کتاب: روزوں کے احکام و مسائل و فضائل
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ حَكِيمٍ، عَنْ بَكْرٍ، عَنْ عِيسَى، عَنْ مُحَمَّدٍ، عَنِ الْحَكَمِ، عَنْ مُوسَى بْنِ طَلْحَةَ، عَنِ ابْنِ الْحَوْتَكِيَّةِ، قَالَ: قَالَ أَبِي: جَاءَ أَعْرَابِيٌّ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَعَهُ أَرْنَبٌ قَدْ شَوَاهَا وَخُبْزٌ، فَوَضَعَهَا بَيْنَ يَدَيِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ثُمَّ قَالَ: إِنِّي وَجَدْتُهَا تَدْمَى، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِأَصْحَابِهِ:" لَا يَضُرُّ، كُلُوا"، وَقَالَ لِلْأَعْرَابِيِّ:" كُلْ" , قَالَ: إِنِّي صَائِمٌ , قَالَ:" صَوْمُ مَاذَا" , قَالَ: صَوْمُ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ مِنَ الشَّهْرِ , قَالَ:" إِنْ كُنْتَ صَائِمًا، فَعَلَيْكَ بِالْغُرِّ الْبِيضِ ثَلَاثَ عَشْرَةَ، وَأَرْبَعَ عَشْرَةَ، وَخَمْسَ عَشْرَةَ" , قَالَ أَبُو عَبْد الرَّحْمَنِ: الصَّوَابُ عَنْ أَبِي ذَرٍّ، وَيُشْبِهُ أَنْ يَكُونَ وَقَعَ مِنَ الْكُتَّابِ ذَرٌّ، فَقِيلَ أَبِي.
ابی بن کعب رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ ایک اعرابی ( دیہاتی ) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا ، اور اس کے ساتھ ایک بھنا ہوا خرگوش اور روٹی تھی ، اس نے اسے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے آگے لا کر رکھا ۔ پھر اس نے کہا : میں نے دیکھا ہے کہ اسے حیض آتا ہے ، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اصحاب سے فرمایا : ” کوئی نقصان نہیں تم سب کھاؤ “ ، اور آپ نے اعرابی ( دیہاتی ) سے فرمایا : تم بھی کھاؤ ، اس نے کہا : میں روزے سے ہوں ، آپ نے پوچھا : ” کیسا روزے ؟ “ اس نے کہا : ہر مہینے میں تین دن کا روزے ، آپ نے فرمایا : ” اگر تمہیں یہ روزے رکھنے ہیں تو روشن اور چمکدار راتوں والے دنوں یعنی تیرہویں ، چودہویں ، اور پندرہویں کو لازم پکڑو “ ۔ ابوعبدالرحمٰن ( نسائی ) کہتے ہیں : صحیح عن ابی ذر ہے ، قرین قیاس یہ ہے کہ ذر کاتبوں سے چھوٹ گیا ۔ اس طرح وہ ابی بن کعب ہو گیا ۔ [سنن نسائي/حدیث: 2429]
قال الشيخ الألباني:
ضعيف
قال الشيخ زبیر علی زئی:
ضعيف، إسناده ضعيف، محمد بن عبد الرحمٰن بن أبى ليلة ضعيف،. والحكم بن عتيبة عنعن. انوار الصحيفه، صفحه نمبر 339
تخریج دارالدعوہ:
تفرد بہ النسائي، (تحفة الأشراف: 78 (ضعیف) (ابن الحوتکیہ لین الحدیث ہیں)