سنن النسائي حدیث نمبر: 24
Sunan an-Nasa'i 24
کتاب #2: ابواب: فطری (پیدائشی) سنتوں کا تذکرہ
23: بَابُ : النَّهْىِ عَنْ مَسِّ الذَّكَرِ، بِالْيَمِينِ عِنْدَ الْحَاجَةِ
باب: قضائے حاجت کے وقت داہنے ہاتھ سے ذکر (عضو تناسل) چھونے کی ممانعت۔
أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ دُرُسْتَ، قَالَ: أَنْبَأَنَا أَبُو إِسْمَاعِيلَ وَهُوَ الْقَنَّادُ، قَالَ: حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ أَبِي كَثِيرٍ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ أَبِي قَتَادَةَ حَدَّثَهُ، عَنْ أَبِيهِ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " إِذَا بَالَ أَحَدُكُمْ، فَلَا يَأْخُذْ ذَكَرَهُ بِيَمِينِهِ".
ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جب تم میں سے کوئی پیشاب کرے تو داہنے ہاتھ سے اپنا ذکر ( عضو تناسل ) نہ پکڑے “ ۱؎ ۔ [سنن نسائي/حدیث: 24]
💡 وضاحت:
۱؎: اس سے معلوم ہوا کہ ناپسندیدہ کاموں کے لیے بایاں ہاتھ استعمال کیا جائے تاکہ داہنے ہاتھ کا احترام و وقار قائم رہے۔
قال الشيخ الألباني:
صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی:
متفق عليه
تخریج دارالدعوہ:
صحیح البخاری/الوضوء 18 (153)، 19 (154)، الأشربة 25 (5630) مطولاً، صحیح مسلم/الطہارة 18 (267)، سنن ابی داود/فیہ 18 (31)، سنن الترمذی/فیہ 11 (15)، سنن ابن ماجہ/فیہ 15 (310)، (تحفة الأشراف: 12105)، مسند احمد 4/384، 5/295، 296، 300، 309، 310، 311، سنن الدارمی/الطہارة 13 (700) (صحیح)