📖 سنن النسائي • فہرست کتب (Book Index) ↗

سنن النسائي - حدیث نمبر 2239

Sunan an-Nasa'i Hadith 2239 (سُنَنُ النَّسَائِيِّ (المجتبى))
کتاب #26 📁 کتاب: روزوں کے احکام و مسائل و فضائل (كتاب الصيام) ← 🏷️ باب: روزہ دار کی فضیلت کے سلسلے میں ابوامامہ رضی الله عنہ والی حدیث میں محمد بن ابی یعقوب پر راویوں کے اختلاف کا ذکر۔
عربی:
اردو:
سنن النسائي حدیث نمبر: 2239 Sunan an-Nasa'i 2239
کتاب #26: کتاب: روزوں کے احکام و مسائل و فضائل
43: بَابُ : ذِكْرِ الاِخْتِلاَفِ عَلَى مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي يَعْقُوبَ فِي حَدِيثِ أَبِي أُمَامَةَ فِي فَضْلِ الصَّائِمِ
🏷️ باب: روزہ دار کی فضیلت کے سلسلے میں ابوامامہ رضی الله عنہ والی حدیث میں محمد بن ابی یعقوب پر راویوں کے اختلاف کا ذکر۔
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي سَهْلٌ،" أَنَّ فِي الْجَنَّةِ بَابًا , يُقَالُ لَهُ: الرَّيَّانُ يُقَالُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ أَيْنَ الصَّائِمُونَ هَلْ لَكُمْ إِلَى الرَّيَّانِ مَنْ دَخَلَهُ لَمْ يَظْمَأْ أَبَدًا، فَإِذَا دَخَلُوا أُغْلِقَ عَلَيْهِمْ فَلَمْ يَدْخُلْ فِيهِ أَحَدٌ غَيْرُهُمْ".
سہل رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ جنت میں ایک دروازہ ہے جسے ریان کہا جاتا ہے ، قیامت کے دن پکار کر کہا جائے گا ، روزہ دارو ! کہاں ہو ؟ کیا تمہیں ریان کی طرف آنے کی رغبت ہے ؟ جو شخص اس میں داخل ہو گا ، اور ( اس کے چشمے ( ریان ) کا پانی پئے گا ) وہ پھر کبھی پیاسا نہ ہو گا ، جب وہ داخل ہو جائیں گے تو وہ بند کر دیا جائے گا ۔ اس دروازے سے روزہ دار کے سوا کوئی اور داخل نہ ہو گا ۔ [سنن نسائي/حدیث: 2239]
قال الشيخ الألباني: صحيح الإسناد موقوف ق مرفوعا دون جملة الظمأ
قال الشيخ زبیر علی زئی: حسن
تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ النسائي، تحفة الأشراف: 4791 (صحیح الإسناد) (یہ حدیث مرفوعا متفق علیہ ہے، من دخله لم يظمأ أبدا مرفوع حدیث میں ثابت نہیں ہے، صحیح الترغیب 969، تراجع الالبانی 351)
سنن النسائي • حدیث #2239
2237 2238 2239 2240 2241

📖 اسی باب کی مزید احادیث (Related Hadiths)

#2222 أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ , عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مَهْدِيُّ بْنُ مَيْمُ...
´ابو امامہ رضی الله عنہ کہتے ہیں :` میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا ، اور آپ سے عرض کیا کہ مجھے کوئی ایسا حک...
#2223 أَخْبَرَنَا الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، قَالَ: أَنْبَأَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي جَرِي...
´ابوامامہ باہلی رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! مجھے کسی ایسی چیز کا حکم دیجئیے جس سے اللہ تعا...
#2224 أَخْبَرَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الضَّعِيفُ شَيْخٌ صَالِحٌ وَالضَّعِيفُ لَقَبٌ لِكَثْرَةِ ع...
´ابوامامہ باہلی رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ` انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا : کون سا عمل افضل ہے ؟ آپ صل...
#2225 أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدٍ هُوَ ابْنُ السَّكَنِ أَبُو عُبَيْدِ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا ي...
´ابوامامہ باہلی رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! مجھے کسی کام کا حکم فرمایئے ۔ آپ صلی اللہ علیہ...
#2226 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ سَمُرَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْمُحَارِبِيُّ ، عَنْ فِط...
´معاذ بن جبل رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” روزہ ڈھال ہے “ ۔ [سنن نسائي/حدیث: 2226...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ