سنن النسائي حدیث نمبر: 2162
Sunan an-Nasa'i 2162
کتاب #26: کتاب: روزوں کے احکام و مسائل و فضائل
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ سُلَيْمَانَ، قَالَ: حَدَّثَنَا حُسَيْنٌ، عَنْ زَائِدَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ عُمَارَةَ، عَنْ أَبِي عَطِيَّةَ، قَالَ: دَخَلْتُ أَنَا وَمَسْرُوقٌ عَلَى عَائِشَةَ، فَقَالَ لَهَا مَسْرُوقٌ:" رَجُلَانِ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كِلَاهُمَا لَا يَأْلُو عَنِ الْخَيْرِ، أَحَدُهُمَا يُؤَخِّرُ الصَّلَاةَ وَالْفِطْرَ، وَالْآخَرُ يُعَجِّلُ الصَّلَاةَ وَالْفِطْرَ، قَالَتْ عَائِشَةُ: أَيُّهُمَا الَّذِي يُعَجِّلُ الصَّلَاةَ وَالْفِطْرَ، قَالَ مَسْرُوقٌ: عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ، فَقَالَتْ عَائِشَةُ: هَكَذَا كَانَ يَصْنَعُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ".
ابوعطیہ وادعی ہمدانی کہتے ہیں : میں اور مسروق دونوں ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس گئے ، مسروق نے ان سے کہا : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے دو شخص ہیں ، یہ دونوں نیک کام میں کوتاہی نہیں کرتے ، ( لیکن ) ان میں سے ایک نماز اور افطار دونوں میں تاخیر کرتے ہیں ، اور دوسرے نماز اور افطار دونوں میں جلدی کرتے ہیں ، ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا نے پوچھا : کون ہیں جو نماز اور افطار دونوں میں جلدی کرتے ہیں ؟ مسروق نے کہا : وہ عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ ہیں ، تو عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایسا ہی کرتے ہیں ۔ [سنن نسائي/حدیث: 2162]
قال الشيخ الألباني:
صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی:
حسن
تخریج دارالدعوہ:
انظر حدیث رقم: 2160 (صحیح)