📖 سنن النسائي • فہرست کتب (Book Index) ↗

سنن النسائي - حدیث نمبر 1936

Sunan an-Nasa'i Hadith 1936 (سُنَنُ النَّسَائِيِّ (المجتبى))
کتاب #25 📁 کتاب: جنازہ کے احکام و مسائل (كتاب الجنائز) ← 🏷️ باب: مردے کی تعریف کا بیان۔
عربی:
اردو:
سنن النسائي حدیث نمبر: 1936 Sunan an-Nasa'i 1936
کتاب #25: کتاب: جنازہ کے احکام و مسائل
50: بَابُ : الثَّنَاءِ
🏷️ باب: مردے کی تعریف کا بیان۔
أَخْبَرَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، قال: حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ , قَالَا: حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ أَبِي الْفُرَاتِ، قال: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بُرَيْدَةَ، عَنْ أَبِي الْأَسْوَدِ الدِّيلِيِّ، قال: أَتَيْتُ الْمَدِينَةَ فَجَلَسْتُ إِلَى عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ فَمُرَّ بِجَنَازَةٍ فَأُثْنِيَ عَلَى صَاحِبِهَا خَيْرًا، فَقَالَ عُمَرُ: وَجَبَتْ، ثُمَّ مُرَّ بِأُخْرَى فَأُثْنِيَ عَلَى صَاحِبِهَا خَيْرًا، فَقَالَ عُمَرُ: وَجَبَتْ , ثُمَّ مُرَّ بِالثَّالِثِ فَأُثْنِيَ عَلَى صَاحِبِهَا شَرًّا، فَقَالَ عُمَرُ: وَجَبَتْ، فَقُلْتُ: وَمَا وَجَبَتْ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ؟ قال: قُلْتُ كَمَا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَيُّمَا مُسْلِمٍ شَهِدَ لَهُ أَرْبَعَةٌ قَالُوا خَيْرًا أَدْخَلَهُ اللَّهُ الْجَنَّةَ" , قُلْنَا: أَوْ ثَلَاثَةٌ , قَالَ: أَوْ ثَلَاثَةٌ , قُلْنَا: أَوِ اثْنَانِ , قَالَ: أَوِ اثْنَانِ.
ابو اسود دیلی کہتے ہیں کہ میں مدینہ آیا تو عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے پاس بیٹھا اتنے میں ایک جنازہ لے جایا گیا ، تو اس کی تعریف کی گئی تو عمر رضی اللہ عنہ نے کہا : واجب ہو گئی ، پھر ایک دوسرا جنازہ لے جایا گیا ، تو اس کی ( بھی ) تعریف کی گئی ، تو عمر رضی اللہ عنہ نے کہا : واجب ہو گئی ، پھر ایک تیسرا جنازہ لے جایا گیا ، تو اس کی مذمت کی گئی ، تو عمر رضی اللہ عنہ نے کہا : واجب ہو گئی ، تو میں نے پوچھا : امیر المؤمنین ! کیا واجب ہو گئی ؟ انہوں نے کہا : میں نے وہی بات کہی جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمائی : ” جس مسلمان کے لیے بھی چار لوگوں نے خیر کی گواہی دی تو اللہ اسے جنت میں داخل کرے گا “ ، ہم نے پوچھا : ( اگر ) تین گواہی دیں ؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” تین ہی سہی “ ، ( پھر ) ہم نے پوچھا : ( اگر ) دو گواہی دیں ؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” دو ہی سہی “ ۔ [سنن نسائي/حدیث: 1936]
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی: صحيح بخاري
تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الجنائز 85 (1368)، والشھادات 6 (2643)، سنن الترمذی/الجنائز 63 (1059)، (تحفة الأشراف: 10472)، مسند احمد 1/21، 22، 45، 30، 46 (صحیح)
سنن النسائي • حدیث #1936
1934 1935 1936 1937 1938

📖 اسی باب کی مزید احادیث (Related Hadiths)

#1934 أَخْبَرَنِي زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ ، قال: حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ ، قال: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ...
´انس رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` ایک جنازہ لے جایا گیا تو اس کی تعریف کی گئی ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ...
#1935 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، قال: حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ ، قال: حَدَّثَنَ...
´ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے ایک جنازہ لے کر گزرے ، تو لوگوں نے اس کی ت...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ