📖 سنن النسائي • فہرست کتب (Book Index) ↗

سنن النسائي - حدیث نمبر 1877

Sunan an-Nasa'i Hadith 1877 (سُنَنُ النَّسَائِيِّ (المجتبى))
کتاب #25 📁 کتاب: جنازہ کے احکام و مسائل (كتاب الجنائز) ← 🏷️ باب: جس کی تین اولاد مر جائیں اس کے ثواب کا بیان۔
عربی:
اردو:
سنن النسائي حدیث نمبر: 1877 Sunan an-Nasa'i 1877
کتاب #25: کتاب: جنازہ کے احکام و مسائل
25: بَابُ : مَنْ يُتَوَفَّى لَهُ ثَلاَثَةٌ
🏷️ باب: جس کی تین اولاد مر جائیں اس کے ثواب کا بیان۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ ابْنِ عُلَيَّةَ وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُحَمَّدٍ، قَالَا: حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ وَهُوَ الْأَزْرَقُ، عَنْ عَوْفٍ، عَنْ مُحَمَّدٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" مَا مِنْ مُسْلِمَيْنِ يَمُوتُ بَيْنَهُمَا ثَلَاثَةُ أَوْلَادٍ لَمْ يَبْلُغُوا الْحِنْثَ إِلَّا أَدْخَلَهُمَا اللَّهُ بِفَضْلِ رَحْمَتِهِ إِيَّاهُمُ الْجَنَّةَ , قَالَ: يُقَالُ لَهُمُ ادْخُلُوا الْجَنَّةَ , فَيَقُولُونَ: حَتَّى يَدْخُلَ آبَاؤُنَا , فَيُقَالُ: ادْخُلُوا الْجَنَّةَ أَنْتُمْ وَآبَاؤُكُمْ".
ابوہریرہ رضی الله عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جس مسلمان ماں باپ کے تین نابالغ بچے مر جائیں ، تو اللہ تعالیٰ ان کو ان پر اپنی رحمت کے فضل سے جنت میں داخل کرے گا “ ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں : ” ان سے کہا جائے گا : جنت میں داخل ہو جاؤ ، تو وہ کہیں گے ( ہم نہیں داخل ہو سکتے ) جب تک کہ ہمارے والدین داخل نہ ہو جائیں ، ( پھر ) کہا جائے گا : ( جاؤ ) اپنے والدین کے ساتھ جنت میں داخل ہو جاؤ “ ۔ [سنن نسائي/حدیث: 1877]
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی: إسناده صحيح
تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ النسائي، (تحفة الأشراف: 14489)، مسند احمد 2/510 (صحیح)
سنن النسائي • حدیث #1877
1875 1876 1877 1878 1879

📖 اسی باب کی مزید احادیث (Related Hadiths)

#1874 أَخْبَرَنَا يُوسُفُ بْنُ حَمَّادٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ع...
´انس رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جس مسلمان کے بھی تین نابالغ بچے مر جائیں ، تو ...
#1875 أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مَسْعُودٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ ، عَنْ يُونُسَ ...
´صعصعہ بن معاویہ کہتے ہیں کہ` میں ابوذر رضی اللہ عنہ سے ملا تو میں نے کہا : مجھ سے حدیث بیان کیجئے تو انہوں کہا : اچھا س...
#1876 أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ مَالِكٍ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ سَعِيدٍ ، عَنْ أَبِي ...
´ابوہریرہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” مسلمانوں میں سے جس شخص کے بھی تین بچے ...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ