سنن النسائي حدیث نمبر: 1829
Sunan an-Nasa'i 1829
کتاب #25: کتاب: جنازہ کے احکام و مسائل
5: بَابُ : عَلاَمَةِ مَوْتِ الْمُؤْمِنِ
باب: مومن کے مرنے کی نشانی۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنِ الْمُثَنَّى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُرَيْدَةَ، عَنْ أَبِيهِ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " مَوْتُ الْمُؤْمِنِ بِعَرَقِ الْجَبِينِ".
بریدہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” مومن ایسی حالت میں مرتا ہے کہ اس کی پیشانی پسینہ آلود ہوتی ہے “ ۱؎ ۔ [سنن نسائي/حدیث: 1829]
💡 وضاحت:
۱؎: یعنی مومن موت کی شدت سے دوچار ہوتا ہے تاکہ اس کے گناہوں کی بخشش ہو جائے، یا موت اسے اچانک اس حال میں پا لیتی ہے کہ وہ رزق حلال اور ادائیگی فرض کے لیے اس قدر کوشاں رہتا ہے کہ اس کی پیشانی عرق آلود رہتی ہے۔
قال الشيخ الألباني:
صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی:
صحيح
تخریج دارالدعوہ:
سنن الترمذی/الجنائز 10 (982)، سنن ابن ماجہ/الجنائز 5 (1452)، (تحفة الأشراف: 1992)، مسند احمد 5/350، 357، 360 (صحیح)