📖 سنن النسائي • فہرست کتب (Book Index) ↗

سنن النسائي - حدیث نمبر 1580

Sunan an-Nasa'i Hadith 1580 (سُنَنُ النَّسَائِيِّ (المجتبى))
کتاب #23 📁 کتاب: عیدین (عیدالفطر اور عیدالاضحی) کی نماز کے احکام و مسائل (كتاب صلاة العيدين) ← 🏷️ باب: عیدین کے خطبے میں امام لوگوں کو صدقہ کرنے پر ابھارے۔
عربی:
اردو:
23: بَابُ : حَثُّ الإِمَامِ عَلَى الصَّدَقَةِ فِي الْخُطْبَةِ
🏷️ باب: عیدین کے خطبے میں امام لوگوں کو صدقہ کرنے پر ابھارے۔
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ، قال: حَدَّثَنَا يَحْيَى، قال: حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ قَيْسٍ، قال: حَدَّثَنِي عِيَاضٌ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ،" أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَخْرُجُ يَوْمَ الْعِيدِ فَيُصَلِّي رَكْعَتَيْنِ ثُمَّ يَخْطُبُ فَيَأْمُرُ بِالصَّدَقَةِ" , فَيَكُونُ أَكْثَرَ مَنْ يَتَصَدَّقُ النِّسَاءُ , فَإِنْ كَانَتْ لَهُ حَاجَةٌ أَوْ أَرَادَ أَنْ يَبْعَثَ بَعْثًا تَكَلَّمَ وَإِلَّا رَجَعَ.
ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عید کے دن نکلتے تو دو رکعتیں پڑھتے ، پھر خطبہ دیتے تو صدقہ کرنے کا حکم دیتے ، تو صدقہ کرنے والوں میں زیادہ تر عورتیں ہوتی تھی ، پھر اگر آپ کو کوئی حاجت ہوتی یا کوئی لشکر بھیجنے کا ارادہ ہوتا تو ذکر کرتے ورنہ لوٹ آتے ۔ [سنن نسائي/حدیث: 1580]
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی: حسن
تخریج دارالدعوہ: انظر حدیث رقم: 1577 (صحیح)
سنن النسائي • حدیث #1580
1578 1579 1580 1581 1582

📖 اسی باب کی مزید احادیث (Related Hadiths)

#1581 أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ ، قال: حَدَّثَنَا يَزِيدُ وَهُوَ ابْنُ هَارُونَ , قال: أَنْبَأَنَا ح...
´حسن بصری سے روایت ہے کہ` ابن عباس رضی اللہ عنہم نے بصرہ میں خطبہ دیا تو کہا : تم لوگ اپنے روزوں کی زکاۃ ادا کرو ، تو ( ...
#1582 أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ ، قال: حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَ...
´براء رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے قربانی کے دن نماز کے بعد خطبہ دیا ، پھر فرمایا : ” جس نے...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ