سنن النسائي حدیث نمبر: 1570
Sunan an-Nasa'i 1570
کتاب #23: کتاب: عیدین (عیدالفطر اور عیدالاضحی) کی نماز کے احکام و مسائل
14: بَابُ : الْخُطْبَةِ فِي الْعِيدَيْنِ بَعْدَ الصَّلاَةِ
باب: عیدین کا خطبہ نماز کے بعد دینے کا بیان۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَنْصُورٍ، قال: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، قال: سَمِعْتُ أَيُّوبَ يُخْبِرُ، عَنْ عَطَاءٍ، قال: سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ , يَقُولُ: أَشْهَدُ أَنِّي شَهِدْتُ الْعِيدَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" فَبَدَأَ بِالصَّلَاةِ قَبْلَ الْخُطْبَةِ ثُمَّ خَطَبَ".
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہم کہتے ہیں کہ میں گواہی دیتا ہوں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ عید میں شریک رہا ، تو آپ نے خطبہ سے پہلے نماز شروع کی ، پھر آپ نے خطبہ دیا ۔ [سنن نسائي/حدیث: 1570]
قال الشيخ الألباني:
صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی:
متفق عليه
تخریج دارالدعوہ:
صحیح البخاری/الأذان 161 (863)، العیدین 16 (975)، 18 (977)، الزکاة 33 (1449) مطولاً، النکاح 124 (5233)، اللباس 56 (5880)، الاعتصام 16 (7323)، صحیح مسلم/العیدین (884)، سنن ابی داود/الصلاة 248 (1142، 1143، 1144)، سنن ابن ماجہ/الإقامة 155 (1273)، (تحفة الأشراف: 5883)، مسند احمد 1/220، سنن الدارمی/الصلاة 218 (1644) (صحیح)