📖 سنن النسائي • فہرست کتب (Book Index) ↗

سنن النسائي - حدیث نمبر 1549

Sunan an-Nasa'i Hadith 1549 (سُنَنُ النَّسَائِيِّ (المجتبى))
کتاب #22 📁 کتاب: نماز خوف کے احکام و مسائل (كتاب صلاة الخوف) ←
عربی:
اردو:
سنن النسائي حدیث نمبر: 1549 Sunan an-Nasa'i 1549
کتاب #22: کتاب: نماز خوف کے احکام و مسائل
1: بَابُ :
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ، قال: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ، قال: كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِنَخْلٍ وَالْعَدُوُّ بَيْنَنَا وَبَيْنَ الْقِبْلَةِ" فَكَبَّرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَكَبَّرُوا جَمِيعًا ثُمَّ رَكَعَ فَرَكَعُوا جَمِيعًا , ثُمَّ سَجَدَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالصَّفُّ الَّذِي يَلِيهِ وَالْآخَرُونَ قِيَامٌ يَحْرُسُونَهُمْ، فَلَمَّا قَامُوا سَجَدَ الْآخَرُونَ مَكَانَهُمُ الَّذِي كَانُوا فِيهِ , ثُمَّ تَقَدَّمَ هَؤُلَاءِ إِلَى مَصَافِّ هَؤُلَاءِ فَرَكَعَ فَرَكَعُوا جَمِيعًا , ثُمَّ رَفَعَ فَرَفَعُوا جَمِيعًا ثُمَّ سَجَدَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالصَّفُّ الَّذِينَ يَلُونَهُ وَالْآخَرُونَ قِيَامٌ يَحْرُسُونَهُمْ , فَلَمَّا سَجَدُوا وَجَلَسُوا سَجَدَ الْآخَرُونَ مَكَانَهُمْ ثُمَّ سَلَّمَ" , قَالَ جَابِرٌ: كَمَا يَفْعَلُ أُمَرَاؤُكُمْ.
جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کچھ کھجور کے باغات میں تھے ، اور دشمن ہمارے اور قبلہ کے درمیان تھا ، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تکبیر تحریمہ کہی ، تو سبھوں نے تکبیر تحریمہ کہی ، پھر آپ نے رکوع کیا ، تو سبھوں نے رکوع کیا ، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اور اس صف نے جو آپ سے قریب تھی سجدہ کیا ، اور دوسرے لوگ کھڑے ان کی حفاظت کرتے رہے ، پھر جب وہ کھڑے ہو گئے تو دوسروں نے بھی اپنی جگہوں پر جہاں وہ تھے سجدہ کیا ، پھر وہ لوگ ان لوگوں کی جگہ پر آگے آ گئے ۱؎ پھر آپ نے رکوع کیا ، تو سبھوں نے ایک ساتھ رکوع کیا ، پھر آپ نے ( رکوع سے سر ) اٹھایا تو سبھوں نے سر اٹھایا ، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سجدہ کیا ، اور اس صف نے جو آپ سے قریب تھی ، اور دوسرے لوگ کھڑے ان کی پہریداری کرتے رہے ، پھر جب وہ لوگ سجدہ کر چکے اور ( سجدہ کے بعد ) بیٹھ گئے ، تو دوسروں نے بھی اپنی جگہوں میں سجدہ کیا ، پھر آپ نے سلام پھیرا ، جابر رضی اللہ عنہ نے کہا : جس طرح تمہارے امراء کرتے ہیں ، ( یعنی سلام پھیرتے ہیں ) ۔ [سنن نسائي/حدیث: 1549]
💡 وضاحت:
۱؎: یعنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب آ گئے، اور جو لوگ آپ سے قریب تھے ان کی جگہ پر چلے گئے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی: صحيح مسلم
تخریج دارالدعوہ: وقد أخرجہ: صحیح مسلم/المسافرین 57 (840)، تفرد بہ النسائي، (تحفة الأشراف: 2759) (صحیح)
سنن النسائي • حدیث #1549
1547 1548 1549 1550 1551

📖 اسی باب کی مزید احادیث (Related Hadiths)

#1530 أَخْبَرَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قال: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، قال: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنِ...
´ثعلبہ بن زہدم کہتے ہیں کہ` ہم سعید بن عاصی کے ساتھ طبرستان میں تھے ، ہمارے ساتھ حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ بھی تھے ، سع...
#1531 أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ ، قال: حَدَّثَنَا يَحْيَى ، قال: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، قال: حَدَّث...
´ثعلبہ بن زہدم کہتے ہیں کہ` ہم سعید بن عاصی کے ساتھ طبرستان میں تھے ، تو انہوں نے پوچھا : تم لوگوں میں سے رسول اللہ صلی ...
#1532 أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ ، قال: حَدَّثَنَا يَحْيَى ، قال: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، قال: حَدَّث...
´زید بن ثابت رضی اللہ عنہ نے` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے حذیفہ رضی اللہ عنہ کی نماز کے مثل روایت کی ہے ۔ [سنن نسائي/...
#1533 أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ ، قال: حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ ، عَنْ بُكَيْرِ بْنِ الْأَخْنَسِ ، عَنْ مُج...
´عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہم کہتے ہیں کہ` اللہ تعالیٰ نے تمہارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان پر حضر میں چار رکع...
#1534 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، قال: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ سُفْيَانَ ، قال: ح...
´عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہم سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ذی قرد ۱؎ میں نماز پڑھی ، لوگوں نے آپ کے ...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ