📖 سنن النسائي • فہرست کتب (Book Index) ↗

سنن النسائي - حدیث نمبر 1453

Sunan an-Nasa'i Hadith 1453 (سُنَنُ النَّسَائِيِّ (المجتبى))
کتاب #19 📁 کتاب: سفر میں قصر نماز کے احکام و مسائل (كتاب تقصير الصلاة فى السفر) ← 🏷️ باب: کتنے دن کی اقامت تک نماز قصر کی جا سکتی ہے؟
عربی:
اردو:
سنن النسائي حدیث نمبر: 1453 Sunan an-Nasa'i 1453
کتاب #19: کتاب: سفر میں قصر نماز کے احکام و مسائل
4: بَابُ : الْمَقَامِ الَّذِي يُقْصَرُ بِمِثْلِهِ الصَّلاَةُ
🏷️ باب: کتنے دن کی اقامت تک نماز قصر کی جا سکتی ہے؟
أَخْبَرَنَا حُمَيْدُ بْنُ مَسْعَدَةَ، قال: حَدَّثَنَا يَزِيدُ، قال: أَنْبَأَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قال:" خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنَ الْمَدِينَةِ إِلَى مَكَّةَ، فَكَانَ يُصَلِّي بِنَا رَكْعَتَيْنِ حَتَّى رَجَعْنَا" , قُلْتُ: هَلْ أَقَامَ بِمَكَّةَ؟ قَالَ: نَعَمْ، أَقَمْنَا بِهَا عَشْرًا.
انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہم لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مدینہ سے مکہ جانے کے لیے نکلے ، تو آپ ہمیں دو رکعت پڑھاتے رہے یہاں تک کہ ہم واپس لوٹ آئے ، یحییٰ بن ابی اسحاق کہتے ہیں : میں نے انس رضی اللہ عنہ سے پوچھا : کیا آپ نے مکہ میں قیام کیا تھا ؟ انہوں نے کہا : ہاں ، ہم نے وہاں دس دن قیام کیا تھا ۔ [سنن نسائي/حدیث: 1453]
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی: صحيح
تخریج دارالدعوہ: انظر حدیث رقم: 1439 (صحیح)
سنن النسائي • حدیث #1453
1451 1452 1453 1454 1455

📖 اسی باب کی مزید احادیث (Related Hadiths)

#1454 أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْأَسْوَدِ الْبَصْرِيُّ ، قال: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَبِيع...
´عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہم سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مکہ میں پندرہ دن ٹھہرے رہے ۱؎ اور آپ دو دو ر...
#1455 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ زَنْجُوَيْهِ ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ ، عَنِ ابْنِ...
´علاء بن حضرمی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” مہاجر حج و عمرہ کے ارکان و مناسک پور...
#1456 أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْد الرَّحْمَنِ , قَالَ الْحَارِثُ بْنُ مِسْكِينٍ قِرَاءَةً عَلَيْهِ وَأَنَا أَس...
´علاء بن حضرمی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” مہاجر اپنے نسک ( حج و عمرہ کے ارکان )...
#1457 أَخْبَرَنِي أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى الصُّوفِيُّ ، قال: حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ ، قال: حَدَّثَنَا الْ...
´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ` وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ عمرہ کرنے کے لیے مدینہ سے مکہ ک...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ