📖 سنن النسائي • فہرست کتب (Book Index) ↗

سنن النسائي

Sunan an-Nasa'i (سُنَنُ النَّسَائِيِّ (المجتبى))
📁 کتاب: جمعہ کے فضائل و مسائل (كتاب الجمعة) 🏷️ باب: باب: جمعہ کے دن کی قبولیت دعا کی گھڑی کا بیان۔
عربی:
اردو:
سنن النسائي حدیث نمبر: 1433 Sunan an-Nasa'i 1433
کتاب #18: کتاب: جمعہ کے فضائل و مسائل
45: بَابُ : ذِكْرِ السَّاعَةِ الَّتِي يُسْتَجَابُ فِيهَا الدُّعَاءُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ
باب: جمعہ کے دن کی قبولیت دعا کی گھڑی کا بیان۔
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ زُرَارَةَ، قال: أَنْبَأَنَا إِسْمَاعِيلُ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ مُحَمَّدٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قال: قَالَ أَبُو الْقَاسِمِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِنَّ فِي الْجُمُعَةِ سَاعَةً لَا يُوَافِقُهَا عَبْدٌ مُسْلِمٌ قَائِمٌ يُصَلِّي يَسْأَلُ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ شَيْئًا , إِلَّا أَعْطَاهُ إِيَّاهُ" , قُلْنَا: يُقَلِّلُهَا يُزَهِّدُهَا، قَالَ أَبُو عَبْد الرَّحْمَنِ: لَا نَعْلَمُ أَحَدًا حَدَّثَ بِهَذَا الْحَدِيثِ غَيْرَ رَبَاحٍ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ إِلَّا أَيُّوبَ بْنَ سُوَيْدٍ، فَإِنَّهُ حَدَّثَ بِهِ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَعِيدٍ وَأَبِي سَلَمَةَ وَأَيُّوبُ بْنُ سُوَيْدٍ مَتْرُوكُ الْحَدِيثِ.
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جمعہ والے دن ایک گھڑی ایسی ہے کہ کوئی مسلمان بندہ اسے نماز میں کھڑا پا لے ، پھر اللہ تعالیٰ سے کچھ مانگے ، تو اللہ تعالیٰ اسے ضرور دے گا “ ، اور آپ اسے ہاتھ کے اشارے سے کم کر کے بتا رہے تھے ۔ ابوعبدالرحمٰن ( نسائی ) کہتے ہیں : ہم کسی کون ہیں جانتے جس نے اس حدیث کو عن معمر ، عن الزهري ، عن سعيد ( المقبري ) کے طریق سے روایت کیا ہو ، سوائے رباح کے ، البتہ ایوب بن سوید نے اس کو عن يونس ، عن الزهري ، عن سعيد وأبي سلمة کے طریق سے روایت کیا ہے ، لیکن ایوب بن سوید متروک الحدیث ہے ۔ [سنن نسائي/حدیث: 1433]
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی: متفق عليه
تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الدعوات 61 (6400)، صحیح مسلم/الجمعة 4 (852)، (تحفة الأشراف: 14406)، مسند احمد 2/230، 284، 498، سنن الدارمی/الصلاة 204 (1610) (صحیح)
سنن النسائي • حدیث #1433
1431 1432 1433 1434 1435

📖 اسی باب کی مزید احادیث (Related Hadiths)

#1431 أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ، قال: حَدَّثَنَا بَكْرٌ يَعْنِي ابْنَ مُضَرَ، عَنِ ابْنِ الْهَادِ، عَنْ مُحَم...
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں طور پہاڑی پر آیا تو وہاں مجھے کعب ( کعب احبار ) رضی اللہ عنہ م...
#1432 أَخْبَرَنِي مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، قال: حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ، قال:...
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جمعہ میں ایک گھڑی ایسی ...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ