📖 سنن النسائي • فہرست کتب (Book Index) ↗

سنن النسائي - حدیث نمبر 1380

Sunan an-Nasa'i Hadith 1380 (سُنَنُ النَّسَائِيِّ (المجتبى))
کتاب #18 📁 کتاب: جمعہ کے فضائل و مسائل (كتاب الجمعة) ← 🏷️ باب: جمعہ کے دن غسل نہ کرنے کی رخصت کا بیان۔
عربی:
اردو:
سنن النسائي حدیث نمبر: 1380 Sunan an-Nasa'i 1380
کتاب #18: کتاب: جمعہ کے فضائل و مسائل
9: بَابُ : الرُّخْصَةِ فِي تَرْكِ الْغُسْلِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ
🏷️ باب: جمعہ کے دن غسل نہ کرنے کی رخصت کا بیان۔
أَخْبَرَنَا مَحْمُودُ بْنُ خَالِدٍ، عَنِ الْوَلِيدِ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْعَلَاءِ , أَنَّهُ سَمِعَ الْقَاسِمَ بْنَ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ , أَنَّهُمْ ذَكَرُوا غُسْلَ يَوْمِ الْجُمُعَةِ عِنْدَ عَائِشَةَ فَقَالَتْ: إِنَّمَا كَانَ النَّاسُ يَسْكُنُونَ الْعَالِيَةَ فَيَحْضُرُونَ الْجُمُعَةَ وَبِهِمْ وَسَخٌ , فَإِذَا أَصَابَهُمُ الرَّوْحُ سَطَعَتْ أَرْوَاحُهُمْ فَيَتَأَذَّى بِهَا النَّاسُ , فَذُكِرَ ذَلِكَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ:" أَوَ لَا يَغْتَسِلُونَ".
قاسم بن محمد ابن ابی بکر کہتے ہیں کہ لوگوں نے ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس جمعہ کے دن کے غسل کا ذکر کیا ، تو انہوں نے کہا : لوگ عالیہ میں رہتے تھے ، تو وہ وہاں سے جمعہ میں آتے تھے ، اور ان کا حال یہ ہوتا کہ وہ میلے کچیلے ہوتے ، جب ہوا ان پر سے ہوتے ہوئے گزرتی تو ان کی بو پھیلتی ، تو لوگوں کو تکلیف ہوتی ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کا ذکر کیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” کیا یہ لوگ غسل کر کے نہیں آ سکتے “ ۔ [سنن نسائي/حدیث: 1380]
💡 وضاحت:
۱؎: عالیہ شہر مدینہ سے جنوب مشرق میں جو آباد یاں تھیں انہیں عالیہ (یا عوالی) کہا جاتا تھا، آج بھی انہیں ”عوالی“ کہا جاتا ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی: إسناده صحيح
تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ النسائي، (تحفة الأشراف: 17469)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/الجمعة 16 (903)، البیوع 15 (2071)، صحیح مسلم/الجمعة 1 (847)، سنن ابی داود/الطہارة 130 (352) نحوہ (صحیح)
سنن النسائي • حدیث #1380
1378 1379 1380 1381 1382

📖 اسی باب کی مزید احادیث (Related Hadiths)

#1381 أَخْبَرَنَا أَبُو الْأَشْعَثِ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ زُرَيْعٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ قَتَا...
´سمرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جس نے جمعہ کے دن وضو کیا ، تو اس نے رخصت کو ا...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ