📖 سنن النسائي • فہرست کتب (Book Index) ↗

سنن النسائي - حدیث نمبر 1353

Sunan an-Nasa'i Hadith 1353 (سُنَنُ النَّسَائِيِّ (المجتبى))
کتاب #17 📁 کتاب: نماز میں سہو کے احکام و مسائل (كتاب السهو) ← 🏷️ باب: تسبیح کی ایک اور قسم کا بیان۔
عربی:
اردو:
سنن النسائي حدیث نمبر: 1353 Sunan an-Nasa'i 1353
کتاب #17: کتاب: نماز میں سہو کے احکام و مسائل
94: بَابُ : نَوْعٌ آخَرُ مِنْ عَدَدِ التَّسْبِيحِ
🏷️ باب: تسبیح کی ایک اور قسم کا بیان۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ مَوْلَى آلِ طَلْحَةَ، قَالَ: سَمِعْتُ كُرَيْبًا، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنْ جُوَيْرِيَةَ بِنْتِ الْحَارِثِ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّ عَلَيْهَا وَهِيَ فِي الْمَسْجِدِ تَدْعُو، ثُمَّ مَرَّ بِهَا قَرِيبًا مِنْ نِصْفِ النَّهَارِ , فَقَالَ لَهَا:" مَا زِلْتِ عَلَى حَالِكِ" , قَالَتْ: نَعَمْ , قَالَ:" أَلَا أُعَلِّمُكِ يَعْنِي كَلِمَاتٍ تَقُولِينَهُنَّ: سُبْحَانَ اللَّهِ عَدَدَ خَلْقِهِ , سُبْحَانَ اللَّهِ عَدَدَ خَلْقِهِ , سُبْحَانَ اللَّهِ عَدَدَ خَلْقِهِ , سُبْحَانَ اللَّهِ رِضَا نَفْسِهِ , سُبْحَانَ اللَّهِ رِضَا نَفْسِهِ , سُبْحَانَ اللَّهِ رِضَا نَفْسِهِ , سُبْحَانَ اللَّهِ زِنَةَ عَرْشِهِ , سُبْحَانَ اللَّهِ زِنَةَ عَرْشِهِ , سُبْحَانَ اللَّهِ زِنَةَ عَرْشِهِ , سُبْحَانَ اللَّهِ مِدَادَ كَلِمَاتِهِ , سُبْحَانَ اللَّهِ مِدَادَ كَلِمَاتِهِ , سُبْحَانَ اللَّهِ مِدَادَ كَلِمَاتِهِ".
ام المؤمنین جویریہ بنت حارث رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پاس سے گزرے ، اور وہ مسجد میں دعا مانگ رہی تھیں ، پھر آپ ان کے پاس سے دوپہر کے قریب گزرے ( تو دیکھا وہ اسی جگہ دعا میں مشغول ہیں ) تو آپ نے ان سے فرمایا : ” تم اب تک اسی حال میں ہو ؟ “ انہوں نے کہا : جی ہاں ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” کیا میں تمہیں ایسے کلمات نہ بتاؤں کہ جنہیں تم کہا کرو ؟ وہ یہ ہیں : سبحان اللہ عدد خلقه سبحان اللہ عدد خلقه سبحان اللہ عدد خلقه سبحان اللہ رضا نفسه سبحان اللہ رضا نفسه سبحان اللہ رضا نفسه سبحان اللہ زنة عرشه سبحان اللہ زنة عرشه سبحان اللہ زنة عرشه سبحان اللہ مداد كلماته سبحان اللہ مداد كلماته سبحان اللہ مداد كلماته ” اللہ کی پاکی اس کی مخلوق کی تعداد کے برابر ، اللہ کی پاکی بیان ہو اس کی مخلوق کی تعداد کے برابر ، اللہ کی پاکی بیان ہو اس کی مخلوق کی تعداد کے برابر ، اللہ کی پاکی بیان ہو جتنا وہ چاہے ، اللہ کی پاکی بیان ہو جتنا وہ چاہے ، اللہ کی پاکی بیان ہو جتنا وہ چاہے ، اللہ کی پاکی بیان ہو اس کے عرش کے وزن کے برابر ، اللہ کی پاکی بیان ہو اس کے عرش کے وزن کے برابر ، اللہ کی پاکی بیان ہو اس کے عرش کے وزن کے برابر ، اللہ کی پاکی بیان ہو اس کے بے انتہا کلمات کے برابر ، اللہ کی پاکی بیان ہو اس کے بے انتہا کلمات کے برابر ، اللہ کی پاکی بیان ہو اس کے بے انتہا کلمات کے برابر “ ۔ [سنن نسائي/حدیث: 1353]
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی: صحيح مسلم
تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الدعاء 19 (2726)، سنن الترمذی/الدعوات 104 (3555)، سنن ابن ماجہ/الأدب 56 (3808)، (تحفة الأشراف: 15788)، مسند احمد 6/324، 325، 429، والمؤلف فی عمل الیوم واللیلة 26 (161، 162) (صحیح)
سنن النسائي • حدیث #1353
1351 1352 1353 1354 1355

📖 اسی کتاب کی دیگر احادیث (Related Hadiths)

#1180 أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْ...
´عبدالرحمٰن بن اصم کہتے ہیں کہ` انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے نماز میں اللہ اکبر کہنے کے سلسلہ میں پوچھا گیا ، تو انہوں نے...
#1181 أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّا...
´مطرف بن عبداللہ کہتے ہیں کہ` علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ نے نماز پڑھی ، تو وہ ہر جھکنے اور اٹھنے میں اللہ اکبر کہتے تھ...
#1182 أَخْبَرَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ , وَمُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ , وَاللَّفْظُ لَه...
´ابو حمید ساعدی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب دونوں رکعتوں سے کھڑے ہوتے تو اللہ اکبر کہتے ، ا...
#1183 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى الصَّنْعَانِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْمُعْتَمِرُ ، قَا...
´عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہم کہتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے دونوں ہاتھوں کو اٹھاتے تھے جب نماز میں داخل ...
#1184 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بَزِيعٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى بْنُ عَ...
´سہل بن سعد رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قبیلہ بنی عمرو بن عوف کے درمیان صلح کرانے گئے تھے کہ ...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ