سنن النسائي حدیث نمبر: 1332
Sunan an-Nasa'i 1332
کتاب #17: کتاب: نماز میں سہو کے احکام و مسائل
76: بَابُ : السَّلاَمِ بَعْدَ سَجْدَتَىِ السَّهْوِ
باب: سجدہ سہو کے بعد سلام پھیرنے کا بیان۔
أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ حَبِيبِ بْنِ عَرَبِيٍّ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا خَالِدٌ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، عَنْ أَبِي الْمُهَلَّبِ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " صَلَّى ثَلَاثًا، ثُمَّ سَلَّمَ فَقَالَ الْخِرْبَاقُ: إِنَّكَ صَلَّيْتَ ثَلَاثًا فَصَلَّى بِهِمُ الرَّكْعَةَ الْبَاقِيَةَ، ثُمَّ سَلَّمَ، ثُمَّ سَجَدَ سَجْدَتَيِ السَّهْوِ، ثُمَّ سَلَّمَ".
عمران بن حصین رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تین رکعت نماز پڑھ کر سلام پھیر دیا ، تو خرباق رضی اللہ عنہ نے عرض کیا : آپ نے تین ہی رکعت نماز پڑھی ہے ، چنانچہ آپ نے انہیں وہ رکعت پڑھائی جو باقی رہ گئی تھی ، پھر آپ نے سلام پھیرا ، پھر سجدہ سہو کیا ، اس کے بعد سلام پھیرا ۔ [سنن نسائي/حدیث: 1332]
قال الشيخ الألباني:
صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی:
صحيح
تخریج دارالدعوہ:
انظر حدیث رقم: 1238 (صحیح)