📖 سنن النسائي • فہرست کتب (Book Index) ↗

سنن النسائي - حدیث نمبر 124

Sunan an-Nasa'i Hadith 124 (سُنَنُ النَّسَائِيِّ (المجتبى))
کتاب #3 📁 ابواب: وضو کا طریقہ (صفة الوضوء) ← 🏷️ باب: موزوں پر مسح کرنے کا بیان۔
عربی:
اردو:
سنن النسائي حدیث نمبر: 124 Sunan an-Nasa'i 124
کتاب #3: ابواب: وضو کا طریقہ
96: بَابُ : الْمَسْحِ عَلَى الْخُفَّيْنِ
🏷️ باب: موزوں پر مسح کرنے کا بیان۔
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، قال: حَدَّثَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ، عَنْ يَحْيَى، عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ نَافِعِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الْمُغِيرَةِ، عَنْ أَبِيهِ الْمُغِيرَةِ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّهُ خَرَجَ لِحَاجَتِهِ فَاتَّبَعَهُ الْمُغِيرَةُ بِإِدَاوَةٍ فِيهَا مَاءٌ فَصَبَّ عَلَيْهِ حَتَّى فَرَغَ مِنْ حَاجَتِهِ" فَتَوَضَّأَ وَمَسَحَ عَلَى الْخُفَّيْنِ".
مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قضائے حاجت کے لیے نکلے ، مغیرہ ایک برتن لے کر جس میں پانی تھا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے پیچھے گئے ، اور آپ پر پانی ڈالا ، یہاں تک ۱؎ کہ آپ اپنی حاجت سے فارغ ہوئے ، پھر وضو کیا ، اور دونوں موزوں پر مسح کیا ۲؎ ۔ [سنن نسائي/حدیث: 124]
💡 وضاحت:
۱؎: مسلم کی روایت میں حتیٰ فرغ من حاجتہ کے بجائے حین فرغ من حاجتہ ہے یعنی جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم حاجت سے فارغ ہوئے تو میں نے آپ پر پانی ڈالا تو آپ نے وضو کیا، اس کی روسے حتی کا لفظ راوی کا سہو ہے، صحیح حین ہے، اور نووی نے تاویل یہ کی ہے کہ یہاں حاجت سے مراد وضو ہے، لیکن اس صورت میں اس کے بعد فتوضأ کا جملہ بے موقع ہو گا۔ ۲؎: اس حدیث سے وضو میں تعاون لینے کا جواز ثابت ہوا، جن حدیثوں میں تعاون لینے کی ممانعت آئی ہے وہ حدیثیں صحیح نہیں ہیں۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی: إسناده صحيح
تخریج دارالدعوہ: (تحفة الأشراف: 11514) (صحیح) (یہ حدیث مکرر ہے، ملاحظہ ہو: 79)
سنن النسائي • حدیث #124
122 123 124 125 125

📖 اسی باب کی مزید احادیث (Related Hadiths)

#118 أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ ، قال: حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ الْأَعْمَشِ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ هَمَّا...
´جریر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` انہوں نے وضو کیا ، اور اپنے دونوں موزوں پر مسح کیا ، تو ان سے کہا گیا : کی...
#119 أَخْبَرَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ الْعَظِيمِ ، قال: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ ، قال: حَدَّثَنَ...
´عمرو بن امیہ ضمری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ نے وضو کیا ، اور دو...
#120 أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ دُحَيْمٌ ، وَسُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ ، وَاللَّفْظُ...
´اسامہ بن زید رضی اللہ عنہا کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور بلال رضی اللہ عنہ اسواف ۱؎ میں داخل ہوئے ، تو ...
#121 أَخْبَرَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ ، وَالْحَارِثُ بْنُ مِسْكِينٍ قِرَاءَةً عَلَيْهِ وَأَنَا أَسْمَ...
´سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ` آپ نے دونوں موزوں پر مسح کیا ۔ [سنن نسا...
#122 أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ ، قال: حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ وَهُوَ ابْنُ جَعْفَرٍ ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْب...
´سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ نے` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے موزوں پر مسح کے متعلق روایت کی ہے کہ اس میں کوئی حرج ن...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ