سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 595
Sunan Ibn Majah 595
کتاب #-: کتاب: تیمم کے احکام و مسائل
105: . بَابُ : مَا جَاءَ فِي قِرَاءَةِ الْقُرْآنِ عَلَى غَيْرِ طَهَارَةٍ
باب: بےوضو قرآن پڑھنے کے حکم کا بیان۔
حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيل بْنُ عَيَّاشٍ ، حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ عُقْبَةَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَا يَقْرَأُ الْقُرْآنَ الْجُنُبُ، وَلَا الْحَائِضُ".
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جنبی اور حائضہ قرآن نہ پڑھیں “ ۱؎ ۔ [سنن ابن ماجه/حدیث: 595]
💡 وضاحت:
۱؎: یعنی نہ کم نہ زیادہ، امام شافعی کا یہی قول ہے، لیکن ذکر و دعا کے مقصد سے «بسم اللہ» یا «الحمد للہ» کہنا درست اور جائز ہے، تلاوت کے مقصد سے نہیں اور امام مالک نے حائضہ عورت کے لئے قرآن کی تلاوت کو جائز کہا ہے۔
قال الشيخ الألباني:
منكر
قال الشيخ زبیر علی زئی:
[595۔596] إسناده ضعيف ¤ ترمذي (131) ¤ انوار الصحيفه، صفحه نمبر 400
تخریج دارالدعوہ:
سنن الترمذی/الطہارة 98 (131)، (تحفة الأشراف: 8474) (منکر) (سند میں اسماعیل بن عیاش کی روایت اہل حجاز سے ضعیف ہے، اور موسیٰ بن عقبہ حجازی ہیں، ملاحظہ ہو: الإرواء: 192)