📖 سنن ابن ماجه • فہرست کتب (Book Index) ↗

سنن ابن ماجه - حدیث نمبر 555

Sunan Ibn Majah Hadith 555 (سُنَنُ ابْنِ مَاجَهْ)
کتاب #2 📁 کتاب: طہارت اور اس کے احکام و مسائل (كتاب الطهارة وسننها) ← 🏷️ باب: مقیم اور مسافر کے لیے مسح کی مدت کا بیان۔
عربی:
اردو:
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 555 Sunan Ibn Majah 555
کتاب #2: کتاب: طہارت اور اس کے احکام و مسائل
86: بَابُ : مَا جَاءَ فِي التَّوْقِيتِ فِي الْمَسْحِ لِلْمُقِيمِ وَالْمُسَافِرِ
🏷️ باب: مقیم اور مسافر کے لیے مسح کی مدت کا بیان۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَأَبُو كُرَيْبٍ قَالَا: حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي خَثْعَمٍ الثُّمَالِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا الطُّهُورُ عَلَى الْخُفَّيْنِ؟ قَالَ:" لِلْمُسَافِرِ ثَلَاثَةُ أَيَّامٍ وَلَيَالِيهِنَّ، وَلِلْمُقِيمِ يَوْمٌ وَلَيْلَةٌ".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ لوگوں نے پوچھا : اللہ کے رسول ! موزوں پر طہارت کی مدت کتنی ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” مسافر کے لیے تین دن اور تین رات ، اور مقیم کے لیے ایک دن اور ایک رات “ ۔ [سنن ابن ماجه/حدیث: 555]
قال الشيخ الألباني: صحيح لغيره
قال الشيخ زبیر علی زئی: إسناده ضعيف ¤ عمر بن عبد اللّٰه بن أبي خثعم ضعيف وغيره ¤ والحديث الآتي (الأصل: 556) يغني عنه ¤ انوار الصحيفه، صفحه نمبر 398
تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 15414) (صحیح) (اس حدیث کی سند میں عمر الثمالی ضعیف ہیں، لیکن شواہد و متابعات کی بناء پر حدیث صحیح ہے)
سنن ابن ماجه • حدیث #555
553 554 555 556 557

📖 اسی باب کی مزید احادیث (Related Hadiths)

#552 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ...
´شریح بن ہانی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے موزوں پر مسح کے متعلق پوچھا تو انہوں ن...
#553 حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ ...
´خزیمہ بن ثابت رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مسافر کے لیے تین دن تک کی اجازت دی ہے اور اگر پ...
#554 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ...
´خزیمہ بن ثابت رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” تین دن اور ان کی راتیں مسافر کے لیے م...
#556 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، وَبِشْرُ بْنُ هِلَالٍ الصَّوَّافُ ، قَالَا: حَدَّثَنَا عَبْدُ ا...
´ابوبکرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مسافر کو رخصت دی کہ جب وہ باوضو ہو کر اپنے موزے پہنے ،...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ