سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 509
Sunan Ibn Majah 509
کتاب #2: کتاب: طہارت اور اس کے احکام و مسائل
72: بَابُ : الْوُضُوءِ لِكُلِّ صَلاَةٍ وَالصَّلَوَاتِ كُلِّهَا بِوُضُوءٍ وَاحِدٍ
باب: ہر نماز کے لیے وضو کرنے اور ایک وضو سے ساری نمازیں پڑھنے کا بیان۔
حَدَّثَنَا سُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا شَرِيكٌ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ عَامِرٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" يَتَوَضَّأُ لِكُلِّ صَلَاةٍ، وَكُنَّا نَحْنُ نُصَلِّي الصَّلَوَاتِ كُلَّهَا بِوُضُوءٍ وَاحِدٍ".
انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہر نماز کے لیے وضو کرتے تھے ، اور ہم ساری نماز ایک وضو سے پڑھ لیا کرتے تھے ۔ [سنن ابن ماجه/حدیث: 509]
قال الشيخ الألباني:
صحيح
قال الشيخ زبیر علی زئی:
صحيح بخاري
تخریج دارالدعوہ:
صحیح البخاری/الطہارة 54 (214)، سنن ابی داود/الطہارة 66 (171)، سنن الترمذی/الطہارة 44 (60)، سنن النسائی/الطہارة 101 (131)، (تحفة الأشراف: 1110)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/ 132، 194، 260)، سنن الدارمی/الطہارة 45 (747) (صحیح)