📖 سنن ابن ماجه • فہرست کتب (Book Index) ↗

سنن ابن ماجه - حدیث نمبر 4242

Sunan Ibn Majah Hadith 4242 (سُنَنُ ابْنِ مَاجَهْ)
کتاب #38 📁 کتاب: زہد و ورع اور تقوی کے فضائل و مسائل (كتاب الزهد) ← 🏷️ باب: گناہوں کو یاد کرنے کا بیان۔
عربی:
اردو:
سنن ابن ماجه حدیث نمبر: 4242 Sunan Ibn Majah 4242
کتاب #38: کتاب: زہد و ورع اور تقوی کے فضائل و مسائل
29: بَابُ : ذِكْرِ الذُّنُوبِ
🏷️ باب: گناہوں کو یاد کرنے کا بیان۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ , حَدَّثَنَا وَكِيعٌ , وَأَبِي , عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ شَقِيقٍ , عَنْ عَبْدِ اللَّهِ , قَالَ: قُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ , أَنُؤَاخَذُ بِمَا كُنَّا نَعْمَلُ فِي الْجَاهِلِيَّةِ , فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ أَحْسَنَ فِي الْإِسْلَامِ , لَمْ يُؤَاخَذْ بِمَا كَانَ فِي الْجَاهِلِيَّةِ , وَمَنْ أَسَاءَ أُخِذَ بِالْأَوَّلِ وَالْآخِرِ".
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہم نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! کیا ہم سے ان گناہوں کا بھی مواخذہ کیا جائے گا ، جو ہم نے ( زمانہ ) جاہلیت میں کئے تھے ؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جس نے عہد اسلام میں نیک کام کئے ( دل سے اسلام لے آیا ) اس سے جاہلیت کے کاموں پر مواخذہ نہیں کیا جائے گا ، اور جس نے اسلام لا کر بھی برے کام کئے ، ( کفر پر قائم رہا ہے ) تو اس سے اول و آخر دونوں برے اعمال پر مواخذہ کیا جائے گا “ ۔ [سنن ابن ماجه/حدیث: 4242]
قال الشيخ الألباني: صحيح
تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/استتابة المرتدین 1 (6921)، صحیح مسلم/الإیمان 53 (120)، (تحفة الأشراف: 9258)، وقد أخرجہ: مسند احمد (1/379، 429، 431، 462)، سنن الدارمی/المقدمة 1 (1) (صحیح)
سنن ابن ماجه • حدیث #4242
4240 4241 4242 4243 4244

📖 اسی باب کی مزید احادیث (Related Hadiths)

#4243 حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ , حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ , حَدَّثَنِي سَعِيدُ ...
´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا : ” حقیر و معمولی گناہوں سے ...
#4244 حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ , حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيل , وَالْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ ...
´ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جب مومن کوئی گناہ کرتا ہے تو اس کے دل میں...
#4245 حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ الرَّمْلِيُّ , حَدَّثَنَا عُقْبَةُ بْنُ عَلْقَمَةَ بْنِ خَدِيجٍ الْمَ...
´ثوبان رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” میں اپنی امت میں سے ایسے لوگوں کو جانتا ہوں ج...
#4246 حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ إِسْحَاق , وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ , قَالَا: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّه...
´ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا : کون سے کام لوگوں کو زیادہ تر جنت میں داخل...
⌨️ کی بورڈ شارٹ کٹ: ←→ اگلی/پچھلی حدیث  |  / تلاش  |  r بے ترتیب حدیث  |  p پرنٹ